Main Menu Bar

انہوں نے نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کو پایا تھا۔ ان کی والدہ زینب بنت حمید رضی اللّٰہ عنہا رسول ال صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی

حَدَّثَنَا أَصْبَغُ بْنُ الْفَرَجِ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي سَعِيدٌ ، عَنْ زُهْرَةَ بْنِ مَعْبَدٍ ، عَنْ جَدِّهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ هِشَامٍ ، وَكَانَ قَدْ أَدْرَكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَذَهَبَتْ بِهِ أُمُّهُ زَيْنَبُ بِنْتُ حُمَيْدٍ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ،


 انہوں نے نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کو پایا تھا۔ ان کی والدہ زینب بنت حمید رضی اللّٰہ عنہا رسول ال صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی خدمت میں آپ کو لے کر حاضر ہوئیں اور عرض کیا کہ یا رسول اللّٰہ! اس سے بیعت لے لیجئے، آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ تو ابھی بچہ ہے۔ پھر آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے ان کے سر پر ہاتھ پھیرا اور ان کے لیے دعا کی اور زہرہ بن معبد سے روایت ہے کہ ان کے داد عبداللہ بن ہشام رضی اللّٰہ عنہ انہیں اپنے ساتھ بازار لے جاتے۔ وہاں وہ غلہ خریدتے۔ پھر عبداللّٰہ بن عمر اور عبداللّٰہ بن زبیر رضی اللہ عنہم ان سے ملتے تو وہ کہتے کہ ہمیں بھی اس اناج میں شریک کر لو۔ کیونکہ آپ کے لیے رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے برکت کی دعا کی ہے۔ چنانچہ عبداللّٰہ بن ہشام انہیں بھی شریک کر لیتے اور کبھی پورا ایک اونٹ  ( مع غلہ )  نفع میں پیدا کر لیتے اور اس کو گھر بھیج دیتے۔ 












Post a Comment

0 Comments