Main Menu Bar

دوست نے چھیانوے ہزار روپے کا آئی فون خریدا تو سب نے کہا “واؤ! پارٹی کب

دوست  نے چھیانوے ہزار روپے کا آئی فون خریدا تو سب نے کہا “واؤ! پارٹی کب دوگے؟”
ایک اور دوست نے پچیس لاکھ کی گاڑی خریدی۔ دوستوں نے خوب مبارکباد دی اور پارٹی کے لیے مجبور کرنے لگے۔ 
ایک اور دوست نے تین کروڑ میں ایک کنال کا گھر واپڈا ٹاؤن میں  تعمیر کیا اور دوستوں کی دعوت کی خوب دوستوں نے انجوائے کیا اور اللہ نصیب کرے کی دعائیں دی۔ 

لیکن جب میں نے پچیس ہزار روپے کا قربانی کا بکرا خریدا تو کئی چیخ اُٹھے " وَٹ دا ہیل اِز دِس؟ تمہارے ہمسائے کے پاس پہننے کو کپڑے نہیں، کھانے کو کھانا نہیں، بچوں کے سکول کی فیس نہیں، کرونا کی وجہ سے لوگ بھوکے ہیں اور تم پیسے قربانی پر لگا رہے ہو۔ تمہیں چاہیے کہ غرباء میں نقدی تقسیم کردو۔
اور بہت پوسٹ وائرل ہوتی نظر آئی مسجد میں سیمنٹ کی بوری دینے کی بجائے غریب کو آٹے کی بوری کے دے دو۔

بندہ ان لبرل قوم سے پوچھے موبائل، گاڑی، کروڑوں روپے کے گھر کے وقت تمہاری خدمت خلق کہا جاتی ہے؟؟؟
اور ان کو کون بتائے قربانی سے کتنے غرباء گوشت سے مستفیض ہوتے ہیں جن کو سال بھر گوشت میسر نہیں ہوتا۔

Post a Comment

0 Comments