Main Menu Bar

کرونا کی صورت حال توقع کے عین مطابق گھمبیر ھوتی جارھی ھے یہاں تک کہ

کرونا کی صورت حال توقع کے عین مطابق گھمبیر ھوتی جارھی ھے  یہاں تک کہ اب حکومت بھی اس کی سنگینی کا اقرار کر رھی ھے اور کل وفاقی وزیر اور NCOC کے سربراہ اسد عمر نے اقرار کیا ھے کہ مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رھی ھے جو جون کے آخر تک تین لاکھ اور جولائی کے آخر میں دس لاکھ سے زائد ھو سکتی ھے۔ اسی تناسب سے شرح اموات میں بھی اضافہ ھوگا جو جون کے اختتام پر کم و بیش دو سو روزانہ ھو سکتا ھے۔ 
لیکن میرے خیال میں بدقسمتی سے متوقع صورت حال سے نبٹنے کے لئے مناسب حکمت عملی کسی سطح پر نظر نہیں آتی جس سے ایک بڑا انسانی المیہ جنم لے سکتا ھے۔ ہمیں ھر وہ قدم اٹھانا چاہئے جس سے انسانی جانیں بچائی جا سکیں۔ جس میں لاک ڈاؤن اور  ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد شامل ھیں۔ 
مزید برآں درج زیل اقدامات کی اشد ضرورت ھے
۱- فوری طور پر ھسپتالوں میں کرونا کے لئے مخصوص بیڈز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔ مناسب ھے کہ ایمرجینسی ( گائنی اور سرجری خصوصآ) کے لئے بیڈز چھوڑ کر باقی ساری وارڈز کو اس مقصد کے لئے استعمال کیا جائے 
Asymptomatic cases 
کے لئے Home Isolation کو پروموٹ کیا جائے اور ان کی مانیٹرنگ کے لئے تمام پرائیویٹ پریکٹیشنرز اور ان کے سٹاف کو بھی شامل کیا جائے اور پرائیویٹ ھسپتالوں کے بیڈز بھی اس مقصد کے لئے استعمال کئے جائیں۔ 
۲- سرکاری طور پر وسائل خصوصآ Human Resources کی equity کی بنیاد پر تقسیم کی جائے اور ھر ھسپتال کی کم از کم ضروریات بہر صورت پوری کی جائیں۔ مثال کے طور پر میرپور کے لئے بھمبر کا بوجھ اٹھانا ممکن نہ ھوگا اس لئے لازم ھے کہ بھمبر کی طرح باقی اضلاح کے پسماندہ ھسپتالوں کو فوری طور پر strengthen  کیا جائے۔ اور جملہ سٹاف کی فوری تربیت کے لئے فوری طور پر کریش پروگرام شروع کیا جائے۔ 
۳- ھسپتالوں میں کرونا  میں استعمال ھونے والی ادویات یا ان کی خرید کے لئے وسائل مہیا کئے جائیں اور اگر کوئی دوا مہیا کرنا مشکل ھو تو پرائیویٹ سیکٹر میں اس کی مناسب قیمت پر فراہمی یقینی بنائی جائے۔ 
۴- ھسپتالوں میں  متوقع زیادہ اموات اور لوگوں کے متشدد ردعمل سے ڈاکٹرز، سٹاف اور ھسپتال کی املاک کو محفوظ رکھنے کے لئے مناسب سیکوریٹی کا بندوبست کیا جائے۔ 
اللہ ھمیں صبر اور ھمت عطا فرمائے آمین
ڈاکٹر طارق محمود خان۔ 
بھمبر آزاد کشمیر
Tariq Mehmood














Post a Comment

0 Comments