Main Menu Bar

👈 دُکھاورپریشانی کاعلاج 👉

     👈 دُکھاورپریشانی کاعلاج 👉


اک نوجوان، ایک درویش کے پاس پہنچا اور بولا کہ :
" میں اپنی زندگی سے بہت پریشان ہوں، براہ مہربانی اس پریشانی سے نکلنے کا طریقہ بتائیں ... ؟ "

درویش نے کہا :
   " پانی کے گلاس میں ایک مٹھی نمک ڈالو اور اسے پیو " 

نوجوان نے ایسا ہی کیا بزرگ نے پوچھا :

                   " #اسکاذائقہ کیسالگا ...؟ "
 
نوجوان تھوكتے ہوئے بولا :
                
                 " #بہتہیخرابایکدم_کھارا " 

درویش مسکراتے ہوئے بولے :
" ایک بار پھر اپنے ہاتھ میں ایک مٹھی نمک لو اور میرے پیچھے پیچھے آؤ ... "

دونوں آہستہ آہستہ آگے بڑھنے لگے اور تھوڑی دور جا کر صاف پانی سے بنی ایک جھیل کے سامنے رک گئے اور بولے :

        " #چلواباسنمککوپانیمیںڈالدو "

درویش نے ہدایت دی تو نوجوان نے ایسا ہی کیا، جس ہر بزرگ فرمانے لگے کہ :
                  " #اباسجھیلکاپانی_پیو "

نوجوان پانی پینے لگا، ایک بار پھر درویش نے پوچھا :
" بتاؤ اس کا ذائقہ کیسا ہے، کیا اب بھی تمہیں یہ کھارا لگ رہا ہے ...؟ "

نوجوان بولا :
           " #نہیںیہتومیٹھاہےبہتاچھا_ہے "

درویش نوجوان کے پاس بیٹھ گئے اور اس کا ہاتھ تھامتے ہوئے بولے:
" زندگی کے دکھ بالکل نمک کی طرح ہیں۔ نہ اس سے کم، نہ زیادہ۔ زندگی میں دکھ کی مقدار وہی رہتی ہے، لیکن ہم کتنے دکھ کا ذائقہ لیتے ہیں، یہ اس پر منحصر ہے کہ ہم اسے کس کردار میں ڈال رہے ہیں، اس لئے جب تم دکھی ہو تو صرف اتنا کر سکتے ہو کہ خود کو بڑا کر لو، گلاس مت بنے رہو بلکہ جھیل بن جاؤ ... "

اللہ تبارک و تعالٰی مجھ بےصبرے سمیت ہم تمام مسلمانان عالم کے اخلاق و کردار و أطوار و عادات کو جھیل جیسا بنا دے، آمین ثمہ آمیــــــــــــــن یارب العالمین...

__________
🇵🇰📚Qasim Ali Shah(UnOfficial) 📚🇵🇰















Post a Comment

0 Comments