Main Menu Bar

بحثیت قوم ہماری زمہ داریاں یہ بحث بہت کر چکے

بحثیت قوم ہماری زمہ داریاں
یہ بحث بہت کر چکے اور کرتے رہیں گے کہ نواز زرداری چور ہیں، عمران خان اسٹیبلیشمنٹ کی انگلیوں پر ناچ رہا ہے اور اس ملک کو تباہ کرنے میں جرنیل اگر زیادہ نہیں تو برابر کے شریک ہیں۔ کوئ کچھہ بھی کہہ لے حقیقت کو جھٹلایا نہیں جا سکتا کیونکہ نتیجہ سامنے ہے۔ مگر بحثیت قوم ہمارے پر بھی کچھ ذمہ داریاں عائد ہیں۔
آَیَیں ملکر کوشش کرتے ہیں مندرجہ زیل پہلوں پر عمل کرنے کی:
1: اولاد کی تربیت: سب برایئیوں اور معاشرتی بیماریوں کی جڑ کہ ہم نے اپنی اولاد کی تربیت کیسے کی۔ 90 کی دہائ سے پہلے اور آجکل کی نسل کی تربیت میں بہت فرق دیکھنے کو مل رہا ہے۔ جسکی بہت سی مثالیں اور وجوہات ہیں جو کہ نہ تو لکھی جا سکتی ہیں نہ زیر بحث ہیں۔ اسلیئے آج اور ابھی سے کوشش کریں کہ اپنی اولاد کی اچھی تربیت کریں گے۔ ویسے بری کوئی نہیں کرتا مگر اچھی کیسے کرنی ہے یہ ہمیں پتہ نہیں۔ ہے تو ریاست کی زمہ داری یہ سکھائے مگر جب تک وہ نہیں سکھاتے یو ٹیوب پر بے پناہ مواد ہے اپنے بچوں کے لئیے وقت نکال کر لازمی لاذمی دیکھیں۔
2: ارد گرد کے ماحول کو خوشگوار بنانا: اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا اور خوشگوار بنائیں۔ اپنے اندر سے ہر کوئ تعصب چاہے وہ لسانی ہو مذہبی ہو یا علاقائ اسے ختم کرے اور محبتیں پھیلائیں۔ ہر بندا کوشش کرے کے وہ اپنے قوانین کا احترام کرے گا اور حقدار کو اس کا حق دے گا۔
ہم پٹری سے اتر کر بہت دور جا چکے ہیں۔ ہمیں ابھی بہت کچھہ کرنا ہے اپنی آنے والی نسلوں کے لیے۔ ہمیں ایک قوم بن کر آگے بڑھنا ہے۔ اسی پاکستان کو اپنی جنت بنا لو پھر ضرورت نہیں رہے گی امریکہ اور یورپ کے ویزے لینے کی اور اپنے بادشاہوں کو برا بھلا کہنے کی۔ آج سے ہر بندہ کم از کم خود احتسابی کرے تو سہی اپنے آپ سے شروع کرے تو سہی۔
بہت کچھہ لکھنے کو ہے لیکن حل ایک ہی ہے اپنے اندر سے "میں" نکال کر اسی "میں" کو مثبت کر کے "میں" نے ہی تبدیلی لانی ہے بس۔۔۔
متفق تو شئیر کریں
😘
نئیں تو گزارا
🌹














Post a Comment

0 Comments