Main Menu Bar

Today's Bari Baat From My Frinds WhatsApp Status.

تو نے دیکھا ہے کبھی اک نظر شام کے بعد
کتنے چپ چاپ سے لگتے ہیں شجر شام کے بعد

اتنے چپ چاپ کہ رستے بھی رہیں لا علم
چھوڑ جائیں گے کسی روز نگر شام کے بعد

میں نے ایسے ہی گُناہ تیری جدائی میں کئے
جیسے طوفان میں کوئی چھوڑ دے گھر شام کے بعد

شام سے پہلے وہ مست اپنی اڑانوں میں رہا
تھے جس کے ہاتھ میں ٹوٹے ہوئے پر شام کے بعد

رات بیتی تو گنے آبلے اور پھر سوچا
کون تھا باعث آغاز سفر شام کے بعد

تو ہے سورج تجھے کیا معلوم رات کا دکھ
تو کسی روز میرے گھر میں اتر شام کے بعد

لوٹ آئے نہ کسی روز وہ آرام مزاج
کھول رکھتے ہیں اسی آس پہ در شام کے بعد.....

Post a Comment

0 Comments