Main Menu Bar

Today's Bari Baat From My Frinds WhatsApp Status.

نیا انسان
======================================

نیا انسان نہ ہندو ہوگا، نہ عیسائی، نہ کمیونسٹ۔ وہ ایک روزن ہوگا جہاں سے سچائی اندر آسکے گی۔ نیا انسان کسی نظام کو نہیں مانے گا، وہ دیکھے گا، مشاہدہ کرے گا۔ نئے آدمی کا فطرت کے عناصر سے رشتہ مضبوط ہوگا۔ 
نیا انسان تخلیقی ہوگا نہ کہ تخریبی۔ نیا آدمی قومی نہیں بین الاقوامی ہوگا۔ نیا انسان زندگی سے لطف اندوز ہوگا، وہ کسی دھرم یا ریاست کی قربان گاہ پر نہیں چڑھے گا۔ نیا انسان مشہور ہونا نہیں چاہے گا، وہ محض زندگی گزارنا چاہے گا۔ نیا انسان صرف ضرورت کے لئے کام کرے گا ، وہ چیزیں اکھٹی نہیں کرے گا۔
نیا آدمی ماضی کا باغی اور حال کا پابند ہوگا۔ نیا آدمی ماضی کے احمقانہ تصورات کا پابند نہیں ہوگا ۔ نیا آدمی حقیقت پسند ہوگا۔ نیا آدمی مردہ پتھروں کے مقبروں میں نہیں فطرت میں اپنا مزہب پائے گا ۔
نیا انسان مجرد خیالات کی دنیا سے نکل کر حقائق کی دنیا میں آئے گا، اس کی وابستگی فطرت کے ساتھ ہوگی۔ نئے آدمی میں مصنوعی پن اور جھوٹا دیکھاوا نہیں ہوگا ۔ نیا انسان کسی صحیفے کی پیروی نہیں کرے گا بلکہ اپنی اندر کی روشنی سے مدد لے گا ۔
ہر شخص میں نیا انسان بننے کی صلاحیت موجود ہے صرف بصیرت کے مطابق فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے۔

اوشو

Post a Comment

0 Comments