پیاسی گلہری کو راہگیر سے بار بار پانی مانگتے دیکھ کر لاکھوں دل پگھل گئے، ویڈیو وائرل
بھارتی ریاست اڑیسہ میں تعینات ایک فاریسٹ افسر نے 16 جولائی کو ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں ایک پیاسی گلہری ایک راہ گیر سے بار بار پانی مانگتی دکھائی دے رہی ہے۔
ویڈیو کے مطابق گرمی اور پیاس سے بے حال ایک گلہری نے پاس کھڑے ایک شخص کے ہاتھ میں پانی کی بوتل دیکھی تو دورتی ہوئی اس کے پاس آئی اور پچھلی ٹانگوں پر کھڑی ہو کر اس سے باقاعدہ طور پر پانی مانگنے لگی۔
0 Comments