Main Menu Bar

عورت اور پیر صاحب ایک عورت اپنی دلی مراد کے حصول کیلئے ایک پیر

عورت اور پیر صاحب 

ایک عورت اپنی دلی مراد کے حصول کیلئے ایک پیر صاحب کے آستانے پر حاضر ھوئی....

پیر صاحب نے مسئلہ سننے کے بعدفرمایا: 
محترمہ! یہ کام بہت مشکل ھے، مجھے اس کیلئے سخت محنت اور کٹھن چلہ کشی کرنی پڑیگی اور ساتھ ھی مجھے کچھ رقم بھی درکار ھوگی.

عورت:
پیر صاحب! کتنی رقم درکار ھوگی؟

پیر صاحب:
کوئی زیادہ رقم کی ضرورت نہیں ھے، بس جو ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء کرام گزرے ھیں، ان میں سے ھر ایک کے نام کا ایک ایک روپیہ چاہیے ھوگا.

عورت بھی پیر صاحب کی طرح پہنچی ھوئی تھی، جھٹ سے بولی:
کوئی بات نہیں پیر صاحب، آپ بصد احترام ھر نبی کا نام پکارتے جائیں، میں ھر نبی کا نام سن کر ایک ایک روپیہ پیش کرتی جاؤں گی.

*پیر صاحب ابھی تک بے ہوش پڑے ھیں.......!!!!

Post a Comment

0 Comments