Main Menu Bar

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا 34واں اجلاس:

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا 34واں اجلاس: جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کے لئے رولز آف بزنس 2011میں ترامیم کی منظوری
▪︎16صوبائی محکموں کے سیکرٹریز جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں کام کریں گے
▪︎جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ انتظامی لحاظ سے مکمل بااختیار ہوگا
▪︎جنوبی پنجاب کے لوگوں کو اپنے کام کے سلسلے میں لاہورنہیں آنا پڑے گا
▪︎جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے تمام امور پیپر لیس ہوں گے
▪︎پنجاب کابینہ نے پراپرٹی ٹیکس کی نئی درجہ بندی کرنے سے متعلق ویلیوایشن ٹیبل مرتب کرنے کی تجویز مسترد کردی
▪︎چیرٹیزکی آن لائن رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ
▪︎پنجاب کابینہ نے چیرٹیز کی آن لائن رجسٹریشن کی تاریخ میں 15اکتوبر تک کی توسیع کرنے کی منظوری دے دی
▪︎ای اشٹام کے ریفنڈ سے متعلق پنجاب ای اشٹام رولز 2016میں ترامیم کی منظوری
▪︎عوام کی سہولت کیلئے 5لاکھ تک اشٹام پیپر کے ریفنڈ کا اختیار کمشنر کو دینے کی منظوری
▪︎پنجاب شوگر فیکٹریز (کنٹرول) ایکٹ 1950میں ترامیم کی منظوری: حکومت کی جانب سے کرشنگ سیزن کی نوٹیفائیڈ تاریخ پر کرشنگ نہ کرنے والی ملوں کو بھاری جرمانہ کیا جاسکے گا۔ گنے کی خریداری پر ملیں پکی رسید پر وزن،قیمت اورتاریخ درج کرنے کی پابندہوں گی ۔ بینک کے ذریعے ادائیگی کرنے کی پابندی سے کاشتکارکو نوٹیفائیڈ ریٹ ملے گا۔
▪︎پرائم منسٹر نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کوپنجاب بھرمیں ہاؤسنگ سکیمیں شروع کرنے کی منظوری
▪︎موٹر وہیکلز آرڈیننس 1965کے سیکشن 120کے تحت موٹر وہیکلز آفیسرز کو اختیارات تفویض کرنے کی منظوری
▪︎لوڈر رکشہ کو شامل کرنے کیلئے موٹر وہیکلز رولز 1969 میں ترمیم کی منظوری
▪︎صوبائی کابینہ نے پنجاب کی پہلی سپیشل ایجوکیشن پالیسی 2019 کی منظوری دے دی
یہ پالیسی میڈیکل ماڈل سے سوشل ماڈل تک کور کرے گی۔
▪︎ساؤتھ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیرہ غازی خان کے قیام کی منظوری
▪︎لاہور کالج ویمن یورنیورسٹی جھنگ سب کیمپس کو یونیورسٹی آف جھنگ کا درجہ دینے کی منظوری
▪︎پنجاب میں انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے خاتمے کی منظوری
▪︎پنجاب انوائریمنٹ ٹریبونل کے ممبر لیگل کی نامزدگی کا جائزہ لینے کیلئے وزارتی کمیٹی تشکیل۔ کمیٹی ممبر لیگل کی تقرری کے لئے جلد اپنی حتمی سفارشات پیش کرے گی
▪︎کم مقدمات رکھنے والی انسداد دہشت گردی عدالتوں کے امورکوحقیقت پسندانہ بنانے کافیصلہ
▪︎سپریم کورٹ کے معزز جج کی ہدایات کی روشنی میں 6انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کی بندش کی منظوری
▪︎پنجاب ہیرٹیج فاؤنڈیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کی تشکیل کی منظوری
▪︎پنجاب گورنمنٹ ایڈور ٹائزمنٹ پالیسی 2020میں ترامیم کی منظوری
¤محکمہ جنگلات کے اخراجات سے متعلق آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ برائے سال 2019-20 اور محکمہ جنگلات کے اکاؤنٹس کی Appropration برائے سال 2018-19 کی منظوری
▪︎محکمہ آبپاشی کے سٹاک آف سٹون کی خصوصی سٹڈی کے آڈٹ برائے سال 2017-18 کی منظوری
▪︎محکمہ تعمیر ات و مواصلات،ہاؤسنگ،اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئر نگ،ایریگیشن، لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ، انرجی اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب کی آڈٹ رپورٹ برائے سال 2019-20 کی منظوری
▪︎پنجاب کابینہ کے 32ویں اور3 3ویں اجلاس کی کارروائی کی توثیق کی گئی













Post a Comment

0 Comments