Main Menu Bar

حقیقت کی تلاش لوگوں کی باتوں

حقیقت کی تلاش

لوگوں کی باتوں پر سر مت دھرو کیونکہ ہر شخص وہ کہتا ہے جہاں سے وہ ديکھتا ہے  یعنی اپنے سمجھنے کی استعداد کے مطابق۔

 لوگ اکثر بغیر سمجھے جنرل نالج کی بنیاد پر اپنی راۓ قائم کرتے ہیں جبکہ حقیقت کچھ اور ہوتی ہے۔

خطاؤں اور غلطيوں کو مٹا دو تاکہ دوستی اور بھائی چارگی چلتی رہے
 
کبھی کسی کی ایک خطا کی وجہ سے دوستی اور بھائی بندی مت ختم کرو ممکن ہے اس سے سہو ہوا ہو یا آپ غلطی پر ہوں۔

جب تمہارے ساتھ برا سلوک کيا جائے تو جواب ميں اس سے بدتر کا مت سوچو
چاہے تو درگزر کر دو یا پھر اسکی تصحیح کر دو.

یا اللہ ہمیں درگزر کرنے والا بنا دے تا کہ رشتے ناطے چلتے رہیں.

یا اللہ ہم تیرے گناہگار بندے تیری رحمت کے طلبگار ہیں ہمیں معاف فرما.

آمین یا رب العالمین

طالب الدعاء













Post a Comment

0 Comments