Main Menu Bar

جس دن ہم اس لیول پر پہنچ گے اس دن ہمارے بچے دیار غیر کے دھکے نہیں کھائیں

جس دن ہم اس لیول پر پہنچ گے اس دن ہمارے بچے دیار غیر کے دھکے نہیں کھائیں گے۔
جس دن ہمارے بارڈر براے نام رہ جائیں گے، پاکستان انڈیا، پاکستان افغانستان، پاکستان ایران، پاکستان چائنہ کے درمیان۔ تاریخ اٹھا کر دیکھیں بیشتر یورپی ممالک پاکستان انڈیا کی طرح ہی لڑتے تھے۔ گوروں میں بھی زات بات کا بڑا ٹسل تھا۔ عیسائی اور یہودی دنوں مذاہب کے اندر کئی فرقے تھے اور اب بھی ہیں۔ شیعہ سنی وہابی بلا بلا کیطرح بلکل۔ کیونکہ یہ انسانی فطرت اور قانون قدرت ہے۔  اور یہ سب تاریخ کوئی بہت زیادہ پرانی بھی نہیں۔ شاید ایسے بزرگ زندہ ہیں جنہوں نے وہ لڑایاں دیکھی سنی اور شاید لڑی بھی ہیں۔ خدا را باہر نکلو ان مفاد پرستوں کے چنگل سے جنہوں نے اپنے مفاد کی خاطر ویسے تو تمہیں جانور بنا کر رکھا لیکن جنونیت کی سوئی کبھی تمہاری نیچے نہیں آنے دی۔ کیونکہ یہی تمہاری کمزوری اور اُنکی کامیابی ہے۔
دو سال گزارے تھے میں نے یورپ میں لیکن کبھی پتہ ہی نہیں چلتا تھا کہ کب ایک سے دوسرے ملک میں داخل ہو جاتے۔۔۔۔ شہری تو شہری ایک وزٹ ویزہ والا بھی یورپ کے کوئی 23 ملک آنکھیں بند کر کے ایک ہی ویزہ پر گھوم جاتا ہے ۔۔۔ اور ہم ۔۔۔۔
اور یاد رہے یہی یورپ کا ماڈل متحدہ عرب امارات نے اپنایا اور اب کہاں پر ہیں۔ کسی سے کچھہ تو سیکھہ لو ظالمو














Post a Comment

0 Comments