Main Menu Bar

کچھ اخلاقیات جو آپ کو مہذب نظر آنے میں مدد دے سکتی ہیں:

کچھ اخلاقیات جو آپ کو مہذب نظر آنے میں مدد دے سکتی ہیں:

1. کسی شخص کو مسلسل دو بار سے زیادہ کال مت کریں . اگر وہ اپکی کال نہیں اٹھاتے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ کسی اور ضروری کام میں مصروف ہیں ۔
.
2. کسی سے لی گئ ادھار رقم انکے یاد دلانے سے پہلے ادا کردیں . 1 روپیہ ہو یا 1 کروڑ یہ آپ کے کردار کی پختگی دکھاتا ہے۔

3. کسی کی دعوت پر مینو پر مہنگی ڈش کا آڈر نہ دیں. اگر ممکن ہو تو ان سے پوچھیں کہ آپ کے لئے کھانے کی اپنی پسند کا آڈر دیں ۔

. 4. مختلف سوالات کسی مت پوچھیں جیسے 'اوہ تو آپ ابھی تک شادی شدہ نہیں ہیں' یا 'آپ کے بچے نہیں ہیں' یا 'آپ نے گھر کیوں نہیں خریدا؟' خدا کی لئے یہ آپ کا مسئلہ نہیں ہے. .

5. ہمیشہ اپنے پیچھے آنے والے شخص کے لئے دروازہ کھولیں. کوئی فرق نہیں پڑتا کہ یہ مرد ہے یا عورت ۔ آپ کا قد لوگوں کے سامنے کسی سے اچھی طرح سے پیش آنے سے چھوٹا نہیں بڑھتا ہے

. 6. اگر آپ کسی دوست کے ساتھ ٹیکسی لے لیں ، اور کرایہ وہ ادا کرتا ہے تو آپ اگلی بار ادا کریں.

7. مختلف سیاسی نظریات کا احترام کریں.َ اپنے نظریات کو احسن طریقے سے پیش کریں. بحث میں صرف علمی اور واقعاتی دلائل دیں ذاتیات سے گریز کریں. ممکن ہو تو بحث سے بھی بچیں. فیصلہ کر لیں کہ بحث عزیز ہے کہ دوست. 

8. لوگوں کی بات نہ کاٹیں
اورپوری طرح متوجہ ہو کر سنیں. 
. 9. اگر آپ کسی کو تنگ کررے ہیں، اور وہ اس سے لطف اندوز نہیں ہوتے تو رک جائیں اور دوبارہ کبھی ایسا نہ کریں.

10. جب کوئی آپکی مدد کرے تو آپ اسکا شکریہ ادا کریں۔

11. کسی کی تعریف کرنی ہو تو لوگوں کے سامنے کریں. اور تنقید صرف تنہائی میں

12. کسی کے وزن پر کوئی تبصرہ کرنے کی کوئی تک نہیں بنتی۔. بس کہیں ، "آپ اچھے نظر آتے ہیں ." اگر وہ وزن کم۔کرنے کے بارے میں بات کرنا چاہتے ہیں تو وہ کریں گے.

13. جب کوئی آپ کو اپنے فون پر ایک تصویر دکھاتا ہے، تو بائیں یا دائیں سوائپ نہ کریں. آپکو کچھ نہیں پتہ کہ آگے کیا ہے۔

. 14. اگر ایک ساتھی آپ کو بتاتا ہے کہ ان کو ڈاکٹر کے پاس جانا ہے،تو یہ نہ پوچھیں کہ کس لئے۔۔ بس آپ اچھی صحت کی دعا دیں . اگر وہ اس کے بارے میں بات کرنا چاہتے ہیں تو وہ کریں گے۔

15.جس طرح آپ ایک سی ای او کے ساتھ احترام سے پیش آتے ہیں اسی طرح اپنے آفس بوئے اور چوکیدار کے ساتھ پیش آئیں۔ اپنے سے کم تر حثیت کے لوگوں سے اپکا برتاوء آپکے کردار کا آئینہ دار ہے ۔

16. اگر کوئی شخص آپ کے ساتھ براہ راست بات کر رہا ہے، تو آپ مسلسل اپنے موبائل فون کی طرف نہ دیکھیں

. 17. جب تک آپ سے پوچھا نہ جائے مشورہ نہ دیں ۔

18. کسی سے عرصے بعد ملاقات ہورہی ہو تو ان سے، عمر اور تنخواہ نہ پوچھیں جب تک وہ خود اس بارے میں بات نہ کرنا چاہیں۔

19. اپنے کام سے کام رکھیں اور کسی معاملے میں دخل نہ دیں جب تک آپکو دعوت نہ دی جائے۔

20. اگر آپ گلی میں کسی سے بات کر رہے ہیں تو دھوپ کا۔چشمہ اتار دیں ۔یہ احترام کی نشانی ہے
21.  اگر کسی شخص سے کچھ منگوانا ہو تو اس کی ممکنہ قیمت پہلی ادا کریں.
22. اگر کوئ دوست ملنے یا فون کرنے میں پہل نہیں کرتا تو آپ اس مت شکوہ کیجئے شکوہ کرنے پر اکثر وہ مزید دور ہو جاتا ہے.
23. طنز اور مزاح کے فرق کو سمجھنا چاہییے.
24. محفل میں بیٹھ کر اپنی لمبی چوڑی خریداری کی تفصیلات نہ بیان کیجئے کہ کوئ شخص اس کی استعداد نا رکھتا ہو تو وہ ڈپریشن یا حسد کا شکار ہو.
25. کَسی سے مت پوچھیں کہ آپ اے سی چلاتے ہیں یا کولر. 

سلامت رہییے۔۔۔۔۔













Post a Comment

0 Comments