Main Menu Bar

😭😭😭😭😭ایک ڈاکٹر کی آپ بیتی۔

😭😭😭😭😭ایک ڈاکٹر کی آپ بیتی۔
کورونا کوئی ڈرامہ نہیں ہے!
تین روز پہلے میو ہسپتال کے سینٹرل آئی سی یو میں میری پیاری ماں نے اپنی آخری سانسیں لی.
میں انہیں نہیں بچا سکی. میں خود ڈاکٹر ہو کر بھی ان کے لیے کچھ نہیں کر سکی. انہیں سانس کیلئے جدوجہد کرتےدور سے دیکھنے کے سوا مرے پاس کوئی چارہ نہیں تھا. میرے شوہر جو میو ہسپتال میں Anesthesia کے ٹرینی ڈاکٹر ہیں اورایک ماہ پہلے اسی ہسپتال کے اسی آیی سی یو میں کورونا کے مریضوں کے درمیان ڈیوٹی کرتے رہے ہیں وہ بذات خود میری والدہ کی زندگی بچانے کی کوششوں میں دن رات سرگرم رہے مگر کچھ بھی کام نہ آسکا. ہم اپنےدنیا میں موجود سب سے قیمتی رشتے سے محروم ہوگئے. 😢
اور اس پر مزید افتاد یہ کہ امی جان کے چلے جانے کے بعد ہم بہن بھائی ایک دوسرے سے دور بیٹھنے پر مجبور ہیں. ایک دوسرے کے کندھے پر سر رکھ کر رو نہیں سکتے. ایک دوسرے کا غم نہیں بانٹ سکتے. کیسی بے بسی ہے. کوئی ہم سے پوچھے کورونا ہے یا نہیں جس نے ہم سے ہماری تندرست، چلتی پھرتی ماں ہم سے چھین لی. محض تین سے چار روز کا معمولی بخار اور ایک روزکھانسی کے بعد ان کی طبیعت اچانک ایسی بگڑی کہ واپسی ممکن نہ ہو سکی.
میری بطور ایک ڈاکٹر بھی اور ویسے بھی آپ سب سے گزارش ہے کہ خداراخدارا اس وبا کی حقیقت کو تسلیم کریں اور اس سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کریں. اپنے پیاروں کو بھی بچائیے. یہ رشتےدوبارہ نہیں ملتے. ان کی قدر کیجئے.
کورونا کو ڈرامہ اور مذاق سمجھنے والے)خود تو شاید اس کے وار سے بحفاظت نکل آئیں اورانہیں محسوس بھی نہ ہو مگر وہ اپنے کسی پیارے کو منتقل کر کے ان کی جان خطرے میں ڈال سکتے ہیں. اس لئے برائے مہربانی تمام احتیاطی تدابیر اختیار کیجئے. ڈاکٹرز کے ساتھ تعاون کیجئے. ہم دن رات ہسپتالوں میں ڈیوٹی کے دوران اپنے سے زیادہ اپنے گھر والوں کی صحت کے لیے پریشان رہتے ہیں کہ کہیں ہم اس وائرس کو ہسپتال سے گھر نہ لے آئیں اور کئی ڈاکٹرز کا یہ خوف حقیقت میں بدل بھی چکا ہے. خدارا خود پر اور ہم ڈاکٹرز پر رحم کریں.
اللہ پاک آپ کو اور آپ کے والدین کو اس بیماری سے محفوظ رکھے. اللہ پاک مجھے میرے شوہر اور میرے تمام گھر والوں کو صحت کاملہ عطا فرمائے. آمین

طالب دعا: ڈاکٹر مہوش
Courtesy Tariq Mehmood














Post a Comment

0 Comments