Main Menu Bar

پاکستان کا جارج فلوئڈ جان کی بازی ھار گیا۔

پاکستان کا جارج فلوئڈ جان کی بازی ھار گیا۔

پشاور کے رھائشی ندیم جوزف کو محض اس لئے گولیاں مار کر چھلنی کر دیا گیا کیونکہ اس نے مسلمانوں کے محلے میں گھر خرید لیا ھمسائے سلمان خان نے یہ کہہ کر گولیاں مار دیں کہ ھم تو غیر مسلموں کو اپنی گلی میں نہیں گھسنے دیتے اور تمھاری جرات کہ تم نے گھر خرید لیا ھے۔ گولیوں سے چھلنی ندیم جوزف کے 5 آپریشن ھوئے اور بالآخر وہ 29 جون کو جان کی بازی ھار گیا۔

پشاور کے رہائشی ندیم جوزف نے ایک ماہ قبل 60 لاکھ مالیت کا گھر سواتی پھاٹک ٹی وی کالونی میں خریدا۔ خریداری کے دوسرے ہی روز سامنے والے مکان کے مالک نے ندیم جوزف کے بیٹے کو بلا کر کہا" کہ تم مسلمان ہو" جس پر اس نے انکار کیا تو سلمان خان نے اگلے روز صبح ندیم جوزف کو وہی سوال کیا کہ آپ مسلمان ہو؟ جس پر ندیم نے کہا کہ ہم مسیحی ہیں۔ اس بات پر سلمان خان نے کہا کہ ہماری گلی میں غیر مسلموں کا داخلہ بند ہے تو تم نے مکان کیسے خرید لیا؟ اس مکان کو فوری خالی کرو اور دوبارہ نظر نہیں آنا کیونکہ یہود و نصاریؓ ہمارے دشمن ہیں۔

27 مئی کو سلمان خان اور اسکے بیٹوں نے ندیم کی غیر موجودگی میں انکے گھر کے تالے میں ایلفی ڈالی۔29 مئی کو ندیم کے بڑے بیٹے کو موٹر سائیکل کا ہارن بجانے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

4 جون کو سلمان خان نے اپنے بیٹوں کے ہمراہ ندیم جوزف کو گھر سے باہر بلایا اور 24 گھنٹوں میں گھر خالی کرنے کی دھمکی دی۔ جس پر ندیم نے 15 پر کال کی مگر پولیس کے پہنچے سے پہلے ہی سلمان خان نے اور اسکے بچوں نے کلاشنکوف سے فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں ندیم جوزف کے پیٹ میں گولی لگی۔ فائرنگ کی آواز سن کر جب ندیم کی ساس باہر آئی تو ملزمان نے اس پر بھی فائر کھول دیا جو اسکے بائیں کندھے کو چھو کر گزر گیا۔ فائرنگ کی آواز سن کر اس گلی کے تمام مسلمان خاندانوں نے اپنے دروازے بند کر دیے۔ 1122 پر کال کر کے اطلاع پر ندیم اور اسکی ساس الزبتھ پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔

پاکستان کے اس جارج فلوئڈ کے لئے کوئی اٹھے گا ؟
کیا ندیم جوزف کو انصاف ملے گا؟

#religioushatred
#GeorgeFloyedOfPakistan

توقیر سید

Share if you care
I believe sharing is caring














Post a Comment

0 Comments