Main Menu Bar

چند دن پہلے اسلام آباد میں ایک بھای اپنی بہن کے سبب خودکشی کر چکا ہے، پندرہ

چند دن پہلے اسلام آباد میں ایک بھای اپنی بہن کے سبب خودکشی کر چکا ہے، پندرہ دن پہلے ایک بھائی دبئی میں بہن کی تصاویر دیکھ کر زہر کھا چکا ہے، لاہور میں 27 دن پہلے ایک بھائی مارا جاچکا ہے، ایک باپ کو ہارٹ اٹیک آچکا ہے، پچھلے ماہ دو، بہنیں خودکشی کر چکی ہیں یہ سب مجھے پتا ہے اس کے علاوہ خدا جانے پرانے بتاؤں تو بات بس....، ایک بھائی ابھی کے واقعے کو لیکر مرنے کو تیار بیٹھا تھا کہ آج پھر ایک اُجڑی بہن رونا لیکر پہنچ گئیں کہ بھائی اجڑ گئی ہوں میں کیا کروں آپ کچھ کریں. یار میرے پاس کیوں آجاتے ہو میں کیا کروں بتائیں مجھ سے پوچھا تھا اس وقت؟ 

 صرف اس لیے یہ باتیں شئیر نہیں کرتا اور خاموشی سے لیکر چلتا ہوں کہ جس کی عزت پہلے مٹی میں ملی ہے مزید نہ ملے، لیکن آج کے واقعے نے مجبور کر دیا ایک بہن غلطی کر بیٹھی اب پورا خاندان ذلیل ہو رہا ہے ایک بے غیرت کے ہاتھوں. اور بہن اسی معمول کے مطابق عزت گنوا کر بھیڑئیے کے سامنے اللہ، رسول کے واسطے دیکر، ہاتھ، پاؤں پکڑتی منتیں کر رہی ہیں.

آپ سب کو خدا کا واسطہ ہے، آپ سب کو اپنی عزت اپنے والدین، اپنے بھائیوں اور خاندان کی عزت کا واسطہ ہے اپنا عزت کا خیال کریں جب عزت خاک میں مل جائے بعد میں روتے دھوتے نہ آیا کریں، ہر دوسرے چوتھے دن کوئی نہ کوئی بہن رونا لیکر آئی ہوتی ہیں، بھائی میرا بھائی مرجائے گا، میرا باپ مر جائے، بھائی میں خودکشی کر لوں گی، بھائی میری شادی، بھائی میرا رشتہ بھائی میرا گھر پلیز کچھ کریں اس سے بات کریں میرے ساتھ یہ ہو رہا ہے وہ ہو رہا ہے فلاں نے میری ویڈیوز وائرل کر دیں، فلاں نے میری تصویریں وائرل کر دیں. اوووووووو یاررررررر کیوں دیتی ہووووو تصویریں، ایسی کیاااااااااا مجبوری آن پڑی ایسے کونسے عشق جاگ پڑےےےےےےےے؟

والدین اور گھر والوں کی عزت پہ کلنک ملتے وقت سوچا کریں کہ کیا کر رہی ہیں کونسا ایسا پیار جاگا ہوتا ہے کہ اس وقت کنٹرول نہیں ہوتا کہ ہر طرح کی فرمائشیں پوری کرنے کو تیار رہتی ہیں، اس وقت تو اندھوں کی طرح دوسروں کو فرشتہ گردان کے اپنی عزت قربان کر دیتی ہیں، اس وقت 20، 25 دن کی دوستیاں والدین، بھائی، خاندان کی 25 سالہ عزت پہ کیوں حاوی کر لیتی ہیں. 

یاد رکھیے سوشل میڈیا پہ کوئی کسی کا نہیں ہوتا سب جھوٹ، دھوکہ، فریب اور محض وقت گزاری ہوتی ہے کوئی کسی کا نہیں ہے ہر روز نیا روپ نیا رنگ نیا چہرہ آپ کسی کے ساتھ سو مخلص ہو جان نچھاور کر دیں مگر ضروری نہیں دوسرا بھی مخلص ہو، دل بھرنے کی دیر ہوتی ہے سب رشتے، محبتیں، دوستیاں ہوا ہو جاتیں ہیں، تو آپ کو کس نے کہا کہ فیس بک پہ رشتے بنائیں محض چند دن کی جان پہچان کی خاطر اپنی عزت اتار کے دوسرے کے سامنے رکھ دیں.

دیکھیں ایک بھائی، دوست، روز کی ایسی صورتحال کا سامنے کرنے کے ناتے ہاتھ جوڑ کر گزارش کر رہا ہوں اپ باپ، بھائی خاندان کی لاشوں کی قیمت پہ سوشل میڈیا پہ دوستانے نہ بنائیں، جب باپ کی لاش سامنے پڑی ہو، جب بھائی زہر کھا چکا ہو، جب گھر اجڑ چکا ہو تب ہوش میں آنا تب عزت کا خیال آنا یہ کیسی منافقت ہے 🙏🙏
کچھ ہوش میں آئیں مرد کو اتنا مسلہ نہیں ہوتا مرد کی بات ایک مرد پہ آتی ہے دنیا کچھ دن میں بھول بھال جاتی ہے ماں باپ کو اتنی ذلت نہیں اٹھانا پڑتی جبکہ ایک لڑکی کی عزت صرف ایک لڑکی کی عزت نہیں ہوتی پورے خاندان کی عزت ہوتی ہے ایک لڑکی نہیں اجڑتی پورا خاندان اجڑتا ہے پورا خاندان ذلیل ہوتا ہے بلکہ قیامت تک ہوتا قیامت تک والدین قبر کے اندر لعن طعن سہتے رہتے ہیں.

پلیز احتیاط کریں مرد بھی اور خواتین بھی خاص کر خواتین، سوشل میڈیا کہ محبتیں صرف میٹھی باتیں ہیں صرف میٹھی باتیں بس دل بھرنے کی دیر ہے اور ساری محبت ہوا کوئی نہیں یار ماں باپ کی عزت کسی قیمت پہ داؤ پہ نہ لگائیں. 20 دن کے لیے 20 سال کی عزت مٹی میں نہ ملائیں ورنہ کل جب ہوش آۂے گا تو بہت کچھ برباد ہوچکا ہوگا بس چند لمحے بیٹھ کر یہ سوچ لیں. 

کاش الفاظ میں درد نظر آتا تو آپ وہ درد محسوس کرسکتے اس وقت جس کیفیت میں ہوں آپ وہ کیفیت محسوس کرسکتے،  جو اس وقت میری ہے. 50 سے ذیادہ ایسے کیسز اس وقت وٹس ایپ پہ پڑے ہیں جنہیں حل ہو تو کیا جا رہا ہے مگر وقت لگتا ہے، ان میں سے کئی بہنیں دوبارہ نظر نہیں آئیں یا تو موت کو گلے لگا چکی ہیں یا ہمیشہ کی ذلت کا طوق گلے میں ڈالے جھیل رہی ہیں اگر کسی کو تسلی نہیں ہو رہی یا عبرت نہیں پکڑی تو دکھا دیتا ہوں آ کر دیکھ لیں شاید تسلی ہوجائے.
منقول














Post a Comment

0 Comments