Main Menu Bar

فیس بک پر اب بھی مجھے زیادہ عرصہ نہیں ہوا، ان دنوں تو بالکل نیا تھا جب خواتین کے دو گروہوں

 فیس بک پر اب بھی مجھے زیادہ عرصہ نہیں ہوا، ان دنوں تو بالکل نیا تھا جب خواتین کے دو گروہوں میں کوئی تنازع ہوا اور خواتین ہی کی پبلک پوسٹس میں سرعت انزال تک کے طعنے دئیے جانے لگے. مجھے جھگڑے کی کچھ سمجھ آئی، کچھ نہیں آئی. بعد میں یہ ضرور اندازہ ہوا کہ وہ سب معقول خواتین تھیں لیکن پتہ نہیں اس وقت کیا ہوا تھا کہ کنٹرول ہی نہیں رہا.

رانا تنویر عالمگیر پرانے فیس بکئیے ہیں. اپنی دو کتابوں سے پہلے ہی ارتعاش پیدا کرچکے ہیں. اب یہ تیسری کتاب" بائیسویں گریڈ کے دانشور" آئی ہے جو بتائی تو فیس بک کے دانشوروں کے بارے میں گئی ہے لیکن ان دانشوروں کے ذکر کے علاوہ بھی بہت کچھ ہے. مثلاً خواتین کے اس مجادلے کا پس منظر بھی کچھ اسی سے سمجھ آیا ہے. یہ بھی پتہ چلا کہ فیس بُک کے مردوں کے بعض گروہوں کی باس بھی خواتین ہیں. فیک آئی ڈیز کی


پہچان ، طالبات، سنجیدہ خواتین، بلیک میلر اور جرائم پیشہ مرد و خواتین کی علامات بھی بیان کی گئی ہیں. "میرے گروپ کی ایڈمن بنیں گی؟ " کا چارہ ڈالنے والوں کا احوال بھی ہے اور فیس بک کی محبتوں اور محبت کے نام پر لٹنے کے قصے بھی. ٹھرک کے مختلف انداز سمیت 102 ابواب کی یہ کتاب وجیہہ پبلشرز لاہور(فون04235700707) نے شائع کی ہے. رانا تنویر عالمگیر
Rana Tanveer Aalamgeer
نے اب pdf کا لنک دینے کا بھی اعلان کردیا ہے

Post a Comment

0 Comments