Main Menu Bar

اَمپائر اور ایمپائر کے استعمال میں اکثر غلطی کی جاتی ہے.

 اَمپائر اور ایمپائر کے استعمال میں اکثر غلطی کی جاتی ہے.

آج بھی ایک کالم کا عنوان " ایمپائر کی جیت" ہے. کہنا وہ اَمپائر کی جیت چاہتے تھے.
ایمپائر Empire کا مطلب سلطنت ہے اور فیصلہ کرنے والا، Umpire امپائر لکھا جانا چاہیے.
آج صبح ہی ٹیلی ویژن کی پوری سکرین پر لکھا تھا
"موٹر وے زیادتی کیس
ملزموں کو آج سزا سنائی جائے گی"
ہم تو جو پڑھتے آئے ہیں اور استادوں سے سنا، عدالتی فیصلے کے بارے میں قیاس آرائی جرم ہے.
خبر یہ دینی چاہیے تھی کہ فیصلہ آج سنایا جائے گا.
لیکن یہاں خود ہی فیصلہ کرلیا گیا کہ سزا سنائی جائے گی. ہزار میں سے ایک فیصد ہی سہی بریت کا امکان موجود تو ہوتا ہے.



Post a Comment

0 Comments