Main Menu Bar

مردانہ طاقت کم کرنے کا ڈراوا بہت موثر ہوتا ہے

 مردانہ طاقت کم کرنے کا ڈراوا بہت موثر ہوتا ہے

❗
ہمارے ہاں اس سے پولیو کے قطرے پلانے سے باز رکھا گیا لیکن میانمار (برما) کی خواتین اسے فوجیوں اور پُلسیوں کی زیادتیوں سے بچنے کیلئے استعمال کررہی ہیں.
میانمار میں یہ مانا جاتا ہے کہ اگر مرد عورت کے ’سارونگ‘ یا سکرٹ کے نیچے سے گزر جاتا ہے تو اپنی مردانہ طاقت کھو دیتا ہے۔
اس لئے خواتین نے پولیس اہلکاروں اور فوج کے جوانوں کو رہائشی علاقوں میں داخل ہونے سے روکنے اور مظاہرین کو گرفتاری سے بچانے کے لیے سڑکوں اور گلیوں میں اپنی سکرٹس لٹکا دی ہیں اور پلسئیے اور فوجی واقعی وہاں پہنچ کر آگے بڑھنے سے ڈر جاتے ہیں. وہ گلیوں میں داخل ہونے سے پہلے یہ اوپر لٹکے کپڑے اتارنے کی کوشش کرتے ہیں۔
جمہوریت کی حامی ایک سیاسی کارکن نے لکھا ’میرا سارونگ مجھے میانمار میں فوج سے زیادہ تحفظ فراہم کرتا ہے۔‘
خواتین کے اس احتجاج میں ’ہمارا سارونگ ، ہمارا بینر ، ہماری فتح‘ کا ایک مقبول نعرہ سامنے آیا ہے۔
برما میں فوجی بغاوت کی مزاحمت کو "سارونگ انقلاب" کا نام بھی دیا جارہا ہے.



Post a Comment

0 Comments