Main Menu Bar

دیانتدار دانشور سیاستدان ڈاکٹر مبشر حسن کو رخصت ہوئے ایک برس بیت گیا.

 دیانتدار دانشور سیاستدان ڈاکٹر مبشر حسن کو رخصت ہوئے ایک برس بیت گیا.

پیپلز پارٹی کی بنیاد ڈاکٹر مبشر حسن کے گھر میں رکھی گئی تھی. وہ اُسی پرانے گھر میں رہے، اولاد تھی ہی نہیں کہ اولاد کیلئے کچھ بنانے کی فکر ہوتی. صرف ایک چپاتی کھاتے تھے. شاید اسی لیے 98 سال کی عمر تک فعال رہے. اہلیہ ڈاکٹر زینت نے جو کمایا وہ اپنی زینت لیبارٹریز کی توسیع اور پیتھالوجی میں ریسرچ پر خرچ کردیا.
مبشر حسن 22 جنوری 1922 کو پانی پت میں پیدا ہوئے تھے. مولانا حالی کے خاندان سے تعلق تھا. سول انجنئیرنگ میں گریجویشن اور ماسٹرز ڈگری حاصل کرنے کے بعد آئیووا سٹیٹ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی. جس کے بعد لاہور کی انجینئرنگ یونیورسٹی میں سول انجینئرنگ کے استاد رہے. ہائیڈرالک انجنئیرنگ ان کا خصوصی شعبہ تھا، ڈاکٹریٹ کی تحقیق اسی پر تھی.
1967 میں سیاسی زندگی کا آغاز ایک سیاسی منشور بعنوان "A Declaration of Unity of People"شائع کرکے کیا۔ ان دنوں وہ ڈھاکہ یونیورسٹی میں انجینئیرنگ فزکس پر لیکچر دے رہے تھے ۔
بھٹو کی پہلی کابینہ میں بحیثیت وزیر خزانہ انہوں نے بجٹ میں تعلیم اور صحت کے لیے ریکارڈ رقوم مختص کیں۔ 1974 میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے امور کے مشیر مقرر ہوئے. بھٹو حکومت کا تختہ الٹےجانے پر انہیں بھی گرفتار کرلیا گیا. رہائی کے بعد 1984 میں انجینئرنگ یونیورسٹی، لاہور میں پھر استاد کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں ۔
بے نظیر بھٹو نے بھی انہیں وزارتِ خزانہ کی پیش کش کی جو انہوں نے قبول نہیں کی. بعد میں پاکستان پیپلز پارٹی (مرتضی' بھٹو گروپ) سے وابستہ ہوئے ۔
ڈاکٹر مبشر حسن طویل عرصہ ایک رسالہ دوست نکالتے رہے،اردو، انگریزی اخبارات میں لکھنے کا سلسلہ بھی جاری رکھا.
ڈاکٹر صاحب نے پاکستان اور بھارت کے درمیان قیام امن اور اچھے تعلقات کی کوششوں کیلئے1994 میں پاک انڈیا پیپلز فورم فار پیس اینڈ ڈیموکریسی بھی قائم کیا۔PIPFPD کے زیر اہتمام دونوں ملکوں کے مختلف شعبہ ہائے زندگی کے سیکڑوں ممتاز افراد نے ایک دوسرے کے ملک میں کانفرنسوں میں شرکت کی ۔
ڈاکٹر مبشر حسن کی تصانیف
شاہراہِ انقلاب ( جلد اول و دوم )
رزمِ زندگی
غالب، کائنات میں انسان کا مقام
1954 On the general education of an engineer
1967 A Declaration of Unity of People
1976 Pakistan's illiterate leaders
1977 United front for people's democracy
1986 National unity: what is to be done?، Mubashir Hasan, I. A. Rahman, A. H. Kardar
1989 An Enquiry into the Bhutto Yean, Dr. Mubashir Hassan
2000 The Mirage of Power, Dr. Mubashir Hassan, PhD
2001 Birds of the Indus, Mubashir Hasan, Tom J. Roberts


Post a Comment

0 Comments