Main Menu Bar

نیند کیوں رات بھر نہیں آتی

 نیند کیوں رات بھر نہیں آتی

بے خوابی یا نیند نہ آنا کافی لوگوں کا مسئلہ ہوتا ہے۔ نیند کی کمی بیماریوں کا خطرہ بڑھاتی ہے ۔ چہرے پر بھی اس کے اثرات سیاہ حلقوں کی شکل میں ظاہر ہوتے ہیں۔
ہارورڈ یونیورسٹی کے ایک ماہر ڈاکٹر اینڈریو ویل نے اس کا حل پیش کیا ہے جس کی مدد سے آپ ایک منٹ میں سونے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔ اس طریقے کو 4-7-8 کا نام دیا گیا ہے۔
طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے بستر پر سکون سے لیٹ جائیں اور پھر اپنی ناک سے 4 سیکنڈ کے لیے سانس لیں، اس کے بعد 7 سیکنڈ کے لیے سانس روک لیں اور پھر منہ سے 8 سیکنڈ میں آہستگی سے سانس خارج کریں۔ یہ عمل اس وقت تک دہرائیں جب تک نیند نہیں آجاتی۔ اس سے اکثر اوقات لوگ ایک منٹ کے اندر ہی سونے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔
ڈاکٹر اینڈریو نے بتایا کہ اپنی سانس کو جان بوجھ کر سست کرنا دل کے ردہم کو بھی سست کردیتا ہے جس سے جسم اور ذہن کو سکون محسوس ہوتا ہے۔ اس طریقہ کار سے اعصابی نظام کو سکون محسوس ہوتا ہے اور اس عمل کو ہفتوں یا مہینوں تک کرنے سے وہ تبدیلیاں آجاتی ہیں جس کے آپ خواہشمند ہوتے ہیں۔
ڈان



Post a Comment

0 Comments