Main Menu Bar

🌼 خالی ہاتھ 🌼 ایک افریقی شخص ایسے شہر میں پہنچا جو شہر قرض میں غرق

🌼  خالی ہاتھ 🌼

ایک افریقی شخص ایسے شہر میں پہنچا جو شہر قرض میں غرق تھا،
 
 وہ افریقی شخص 1000 روپے  ہوٹل کے کاؤنٹر پر رکھےاور بولا میں جا رہا ہوں کمرہ پسند کرنے۔

ہوٹل کا مالک فورا" 1000 روپے لے کر بھاگا گھی والے کے پاس اور اس کے 1000 روپے دے کر گھی کا حساب چکادیا۔
         
گھی والا بھاگا دودھ والے کے پاس اور 1000 دے کر دودھ والے کا پورا حساب چکادیا۔

دودھ والا بھاگا گائے والے کے پاس اور گائے والے کو 1000 روپے دے کر دودھ کا حساب پورا کردیا۔

گائے والا بھاگا چارے والے کے پاس اور چارے کا 1000 روپے کٹوا آیا۔

چارے والا گیا اسی ہوٹل پر وہ وہاں ادھار میں کھانا کھاتا تھا اس نے 1000 روپے دے کر 
کھانے کا حساب چکتا کیا       

وہ افریقی شخص واپس آیا اور یہ کہہ کر اپنے 1000 روپے لے گیا کہ اسے کوئی کمرہ پسند نہیں آیا۔

نہ کسی نے کچھ لیا
نہ کسی نے کچھ دیا

سب کا حساب چکتا
بتانا گڑبڑ کہاں ہے؟

کہیں گڑبڑ نہیں ہے بلکہ سبھی کی غلط فہمی ہے کہ روپے ہمارے ہیں۔

خالی ہاتھ آیا تھا  خالی ہاتھ ہی جانا

Post a Comment

0 Comments