Main Menu Bar

دفعہ، سیکشن، اور جرم کی سزا ▪اگر کوئی شخص ہوائی فائرنگ کرتا ہوا پکڑے جاتا ہے تو اس پر section 337 H2 کے تحت تین ماہ قید اور جرمانہ سنایا جاتا ہے۔

دفعہ، سیکشن، اور جرم کی سزا
▪اگر کوئی شخص ہوائی فائرنگ کرتا ہوا پکڑے جاتا ہے تو اس پر  section 337 H2  کے تحت تین ماہ قید اور جرمانہ سنایا جاتا ہے۔ 

▪اگر کوئی شخص کسی دوسرے شخص پر کوئی جھوٹی   FIR درج کرواتا ہے تو اس پر section 182  کے تحت سات سال قید اور جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

▪اگر کوئی پولیس آفیسر کسی سے رشوت لیتا ہے یا رشوت مانگتا ہے تو اس کو سیکشن 161 کے تحت تین سال قید اور جرمانہ ادا کرنا پڑے گا اور اسے نوکری سے فارغ کر دیا جائے گا۔ 

▪اگر کوئی شخص سوشل میڈیا پر ہتھیار کی نمائش کرتا ہے تو اس کو کسی قسم کی سزا نہیں دی جا سکتی جب تک کہ خود چیک کرکے یہ نہ ثابت کیا جا سکے کے یہ ہتھیار اصلی ہے یا نقل یا جب تک ہتھیار برآمد نہ ہو جائے۔

▪اگر پولیس کسی شخص کو گرفتار کرنے کے بعد چوبیس گھنٹے کے اندر اندر اس کو عدالت کے سامنے پیش نہیں کرتی تو سیکشن 157 آرڈر 2002 کے تحت اس پولیس اہلکار کو  ایک سال قید جرمانہ اور سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔

▪اگر کوئی پولیس افیسر آپ کے گھر بنا اجازت داخل ہوتا ہے تو اس پولیس افیسر کے خلاف سیکشن 452 تعزیرات پاکستان 155C کے تحت ایف آئی آر   درج کروائی جائے گی جس کی سزا تین سال قید اور جرمانہ ہے۔

▪کسی عورت کو تھپڑ مارنے یا  برقعہ اتارنے والے شخص پر دفع 354 تعزیرات پاکستان کی ایف آئی آر درج ہوتی ہے جس کی سزا دو سال قید اور جرمانہ ہے۔

▪اگر پولیس کسی کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھتی ہے تو پولیس پر دفاع 34/ 342 تعزیرات پاکستان 155C کہ تحت آیف آئی آر درج ہوگی۔

▪گاہکوں کو انعام یا قراندازی کی لالچ دے کر ایشیا بیچنا جرم ہے سیکشن294 ppc کے تحت  چھ ماہ قید اور جرمانہ ہے۔

▪کسی بھی رشتےدار کا لائسنس اسلحہ اپنے پاس رکھنا کوئی جرم نہیں ہے. سیکشن 
977 PCRLJ 2001 کہ تحت 

▪واپڈا اگر کسی کی زمین میں بجلی کا کھمبا یا پول نصب کرے گا تو واپڈا اس زمین کے مالک کو معاوضہ دینے کا پابند ہے 2018 1120 CLC

▪کسی جانور کے ساتھ بد فعلی کرنا سنگین اور ناقابل ضمانت جرم ہے جس کی سزا عمر قید ہیں۔
PLJ 2002 CRC 852

▪اگر کوئی صرف ریپ کرنے کی کوشش کرے تو اسے قانون  دی گئی ریپ کی سزا کا نصف حصہ جیل میں کاٹنا ہوگا۔
2020 PCRLJ 158

▪نیک نیتی سے کی گئی غلطی کسی کو مجرم قرار نہیں دے سکتی اور نہ ایسی غلطی سے کسی کو سزا دی جا سکتی ہے۔ 
1991 PLC 791

▪اگر میاں بیوی دونوں جیل میں ہوں تو ان کی اولاد کی بھلائی کے لیے ان دونوں میں سے کسی ایک کو ضمانت پر رہا کیا جا سکتا ہے۔ 
1903 SCMR 1996

▪اگر کوئی مقدمہ راضی نامے کی بناء پر واپس لیا گیا ہو تو وہ دوبارہ کبھی دائر نہیں ہو سکتا.
1991 SCMR  1210

▪اگر شوہر اپنی روٹھی ہوئی بیوی کو اٹھا کر گھر واپس لے آئے تو شوہر کے خلاف اغوا کا مقدمہ نہیں ہوگا ۔
1971 PCRLJ 252

▪رسم حنا یا شادی پر ہوائی فائرنگ سے کسی کا قتل ہوجائے تو سزائے موت نہیں ہوگی۔
2012 YLR 1366

▪سزائے موت کے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے سے پہلے گرفتاری دینا لازمی ہے۔
PLJ 2004 CRC 1033

▪وکیل پر حملہ کرنا یا وکیل کو دھمکیاں دینا دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے۔
Sec 06 ATA 1997

▪عدالت میں شہادت ملزم کی موجودگی میں ریکارڈ کرنا لازم ہے۔
PLJ 2020 CRC 422

▪اگر کوئی دکاندار سرکاری نرخ سے مہنگی چیز فروخت کرتا ہے تو اسے ایک ماہ قید تک کی سزا ہو سکتی ہے۔
1969 PCLRJ 543

▪دھوکہ اور فراڈ کرنے والوں پر 71-68-420 کہ تحت کالونی کروائی کی جائے گی جو ناقابل ضمانت ہوگئی۔

▪اگر موٹر سائیکل پر تین افراد سوار ہوں اور حادثہ ہوجائے تو اس حادثے کے ذمہ دار موٹرسائیکل والے ہوں گے۔
2001 CLJ 540

▪پولیس کی ذمہ داری ہے کہ وہ گواہ کا بیان زیر دفعہ 161 جلد سے جلد ریکارڈ کریں۔

▪16 سال کی لڑکی کو بھلا پھسلا کر نکاح کرنا جرم ہے جس کی سزا 07 سال قید ہے.
  361 PPC

▪اگر کسی نے لاؤڈ اسپیکر لگا رکھے ہوں یا تنگ گلی سے روزانہ جانور گزارتا ہو تو اس کا یہ عمل اسپیشل مجسٹریٹ سے رجوع کرکے ختم کروایا جاسکتا ہے۔
1992 PCLRJ 385

▪ لڑکی کا کسی غیر محرم مرد کے ساتھ ناجائز تعلق رکھنا سنگین جرم ہے۔
PLD 2017 FSC 63

▪چرس پی کر ڈرائیونگ کرنا جرم ہے جس کی سزا 6 ماہ قید ہے۔
Section 100 motor Vehicle Ordinance 1965

▪اگر کوئی شخص عورت پر جھوٹی تہمت لگاتا ہے تو اسے پانچ سال قید اور جرمانہ ہو سکتا ہے۔
Sec 496 PPC

▪پسند کی شادی کرنا ہر عورت کا بنیادی حق ہے۔
PLD 2016 LHR 857

▪کسی بھی شہر میں پانچ سال رہنے والا شخص اس شہر کے ڈومیسائل کا حقدار ہو جاتا ہے۔
2015 PLC 650

▪اگر بجلی بغیر نوٹس کے بند کر دی جائے تو واپڈا کے خلاف مقدمہ دائر کیاجا سکتا ہے۔
1989 NLR 1133

▪تعزیرات پاکستان دفعہ 273 کے تحت اگر کوئی شخص نہ کس اشیاء فروخت کرتا ہے تو اسے چھ ماہ قید اور جرمانہ کیا جاتا ہے۔

▪اگر کوئی پولیس آفیسر وردی میں تصویر کھینچواتا ہے یا ٹک ٹاک بناتا ہے تو اپ 8787 پر کال کرکے اس کو نوکری سے فارغ کروا سکتے ہیں۔

▪کسی لڑکی کو جاہل یا بدتمیز کہنا کوئی جرم نہیں ہے۔
2013 MLD 198

▪دادا کی وراثت میں یتیم پوتا پوتی بھی حقدار ہے۔
 2017 SCMR 1476

▪کسی شخص کا جعلی فیس بک اکاؤنٹ بنانا سخت جرم ہے
2018 YLR 329

▪والدین کمانے والے بیٹے کے خلاف خرچے کا دعوی کر سکتے ہیں۔
PLD 2014 PESH 21

▪پولیس آفیسر زیر حراست ملزم پر تشدد کرے تو اس کو پانچ سال قید اور جرمانہ ہو سکتا ہے۔
A 156(D) Police order  2K2  

▪اگر کوئی شخص پاکستانی جھنڈے کی بے حرمتی کرتا ہے تو اسے تین سال قید اور جرمانہ ہوگا۔
Sec 123 PPC 1860

▪ماں بچے کا خرچہ معاف بھی کر دے تو بھی باپ اچھا دینے کا پابند ہے۔
2014 MLD 351

▪طلاق یافتہ لڑکی اگر ماں کے پاس ہے تو باپ اس کو خرچہ دینے کا پابند ہے۔
2014 MLD 351

▪غیرت کے نام پر ہونے والے قتل میں راضی نامہ صرف عدالت کی مرضی ہو سکتی ہے۔
PLD 2014 LHR 541

▪ہر شہری اپنی جان کے ساتھ ساتھ اپنے رشتے داروں کی جان بچانے کے دفاع کا حقدار ہے۔
2010 CRLJ 69

▪بیوی کی طرف سے شوہر کا موبائل چیک کرنا کوئی جرم نہیں۔
S 25 PDPB 2018

Post a Comment

0 Comments