Main Menu Bar

ہم نے علیحدہ وطن کیوں لیا _؟













ہم نے علیحدہ وطن کیوں لیا _؟
۔
۔
میرے ایک دوست ہیں _ اعلی تعلیم یافتہ _ کچھ سال پہلے ایک سرکاری محکمے میں گریڈ سترہ کی نوکری ملی _ خوشحال اور اچھی زندگی گزار رہے ہیں _
شہر میں چار کنال کی کوٹھی میں والدین اور بہن بھائیوں ساتھ مل کر رہتے تھے _ چند سال پہلے شادی ہوئی _ بمشکل ایک سال وہاں گزارا اور پھر اُسی ماں باپ والے شہر میں کرایہ پر مکان لے کر علیحدہ ہو گئے _
 چار کنال کی کوٹھی میں والدین ساتھ اُن میاں بیوی اور صرف ایک بچے کا سال بھر بھی گُزارہ نا ہو سکا _
ابھی ان کا فون آیا _ میں نے یوم آزادی کی مبارک دی تو بولے کہ سر جی _ کاہے کی اور کس چیز کی مبارک _ ہمیں ہندوستان سے علیحدہ ہو کر کیا ملا _ ہزاروں انسان مارے گئے _ مذہب کے نام پر ایک لکیر کھینچ دی گئی _ لگاتار کی کھینچا تانی اور بھوک الگ سے _ اور کیا ہوا _ کچھ بھی نہیں _ ؟
 میں نے اُسے کہا کہ تم صرف تین بندے سگے ماں باپ ، ایک بہن اور دو بھائیوں ساتھ اتنی بڑی کوٹھی میں سال بھر بھی اکٹھے نا رہ سکے تو بائیس کروڑ مسلمانوں کے سوا ارب ہندوؤں سے علیحدہ ہونے اور پھر رہنے پر تمہیں اعتراض کیوں ہے _ اپنے لئے اور سوچتے ہو ، مُلک واسطے تمہارا اور خیال ہے _ ؟
مجھے اُس کی اس بات پر حیرانگی نہیں ہوئی کیونکہ نئے لوگوں کو جو بتایا جائے گا وہ تو ویسا ہی سمجھیں گے _
 وہ ان اداروں کا پڑھا ہوا ہے جن کے بارے میں کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ہم نے تمہارے تعلیمی اداروں میں اپنے تربیت یافتہ استاد تعینات کروائے ہوئے ہیں _
تمہاری اگلی نسل کو پتا ہی نہیں ہو گا کہ پاکستان کیا ہے __ ؟
۔


Post a Comment

0 Comments