Main Menu Bar

نیوزیلینڈ کا سکائی ٹاور میں نے اپنی گڈی کے ساتھہ ملکر بنایا

نیوزیلینڈ کا سکائی ٹاور میں نے اپنی گڈی کے ساتھہ ملکر بنایا
سبق
بچوں کے ساتھہ اسطرح کی ایکٹیویٹیز ضروری ہیں انکی زہنی گروتھہ کے لیے
انکو زیادہ سے زیادہ کرنے کو دو۔ یہ زیادہ مشکل ٹاسک تھا اس لیے گڈی نے ساتھہ اسسٹ کیا صرف لیکن کافی توجہ سے دیکھا اور بیچ میں بور بھی ہو گئی کیونکہ وقت کافی درکار تھا۔ بیچ میں ایک جگہ میں نے کینچی لائی تو میری گڈی نے یہ کہہ کر استعمال نہیں کرنے دی کے ڈبے پر لکھا ہے قینچی اور گلو کا استعمال نہیں کرنا پزل میں۔ باقی اسکے بعد گھر میں پڑے لیگو کے ساتھہ گڈی نے ایک ٹاور بنایا جسکی تصویر اپلوڈ کی ہے۔ 
باقی کسی کھلونے کی بیٹری تبدیل کرنی ہو تو وہ آرام سے کر لیتی ہے سکرو ڈروائیور لیکر۔ مجھے یاد ہے ہمیں ایسی چیزوں کو ہاتھہ لگانے کی کم اجازت ہوتی تھی جیسا کہ بیٹری تبدیل کرنا وہ بڑے خود کرتے تھے اس اندیشے سے کہ کھلونا خراب نہ ہو جاے۔ یا پھر گھر میں کوئی اور چیز ٹھیک ہو رہی ہو تو ہمیں اجازت نہیں ملتی تھی حصہ لینے کی لیکن پاس بیٹھہ کر دیکھہ سکتے تھے۔ جو کہ کسی حد تک مناسب تھا پاس بیٹھہ کر دیکھنا لیکن میں نے یہاں تک بھی دیکھا ہے کہ بچوں کو جھڑک دیا جاتا ہے کہ دور چلے جاو کام کرنے دو۔ خیر ہمارے ساتھہ جو ہوا کچھہ غلط نہیں تھا وقت حالات ماحول کلچر کا حصہ تھا۔ اب ہمیں چاہیے کہ گھریلو چھوتے چھوٹے کاموں میں بچوں کو لازمی شامل کریں۔ احتیاط ضروری ہے لیکں احتیاط کا مطلب ہر گز نہین کہ بچوں کو دور ہی کر دیں ایسی انجنئیرنگ سے۔ بلکہ اپنی رہنمائی میں بچوں سے یہ کام کروایں تا کہ انمیں سیکھنے کا شوق بڑھے اعتماد ملے اور کسی بھی ٹاسک کو لگن سے مکمل کرنے کی عادت پڑے۔ اور بہت کچھہ سیکھتا ہے بچہ اس سے۔














Post a Comment

0 Comments