Main Menu Bar

پرندے لوٹ کر آئیں گے، کیوں مایوس ھوتے ھو؟

پرندے لوٹ کر آئیں گے، کیوں مایوس ھوتے ھو؟
نئے غنچے چٹک جائیں گے، کیوں مایوس ھوتے ھو؟

طہارت اور عبادت کا نتیجہ دیکھ لو گے تم
یہ جرثومے بھی مر جائیں گے، کیوں مایوس ھوتے ھو؟

طواف خانۂ کعبہ بھی پھر ہو جائے گا جاری
یہ رخنے پھر نہیں آئیں گے، کیوں مایوس ھوتے ھو؟

انہی گلیوں میں ہنستے کھیلتے دیکھو گے بچوں کو
یہ سناٹے چلے جائیں گے، کیوں مایوس ھوتے ھو؟

گلے میں پھر نظر آئیں گے بستے، کاپیاں، قلمیں
یہ مکتب رونقیں پائیں گے، کیوں مایوس ھوتے ھو؟

شفاخانوں سے نکلیں گے شفا پا کر مریضِ غم
گلوں سے صحن بھر جائیں گے، کیوں مایوس ھوتے ھو؟














Post a Comment

0 Comments