Main Menu Bar

بھائیو دوستو بزرگو میں اس کروناجنگ میں آخرتک لڑوں گا اور اپنے پاکستانیوں اور

بھائیو دوستو بزرگو میں اس کروناجنگ میں آخرتک لڑوں گا اور اپنے پاکستانیوں اور دنیا کے تمام انسانوں کے ساتھہ کھڑا ہوں۔ ہر ممکن مدد کر رہاہوں اور خبر پہنچا رہا ہوں اپنے محدود علم کے مطابق۔ کچھہ بھائیوں کا اگر مگر  میرا حوصلہ پست نہیں کر سکتے کیونکہ اس فیسبک نے مجھے اتنا ٹرین کر دیا ہے۔ 
بہت شکریہ حوصلہ بڑھانےوالوں کا۔ میں یہاں داد وصول کرنے یا واہ واہ کے لئیے نئیں پوسٹیں کر رہا۔ اللہ کا بہت کرم ہے اللہ نے بہت عزت دی ہوئی ہے۔ کچھہ پوسٹوں کا احباب اپنی مرضی کا مطلب نکالتے ہیں یا اپنی مرضی کی مزہبی و سیاسی بحث چاہتے ہیں۔ ان سے پیشگی معذرت۔ میں تو عام حالات میں اس فضول بحث میں نئیں جاتا تو ان حالات میں کیونکر جاوں گا۔ اوپر سے میری فل ٹائم جاب اور زندگی میں بہت کچھہ چل رہا ہوتا ہے۔ 
جاب کا ویسے بھی مصروف ترین وقت چل رہا ہے۔ سمسٹر کا اینڈ ہو رہا ہے یونیورسٹی میں اور ورک لوڈ ڈبل ہے۔ لیکن کوشش کر رہا ہوں جتنی آگاہی پھیلا سکوں۔ وگرنہ جس ملک میں رہ رہا ہوں یہاں حالات بہت کنڑول ہیں۔ چار دنوں میں میں آسٹریلیا میں ایک ہزار کیس آئے تھے اور اب چار دن میں بمشکل چار آتے ہیں۔
خیر بات صرف احساس کی ہے بھائیو
احتیاط نہ کی تو وہ وقت دور نہیں کہ ہم اپنوں کی لاشیں بھی نئیں اٹھا سکیں گے۔ اپنوں کے بچھڑنے پر کوئی کندھا نئیں ملے گا۔ بس اسوقت سے ڈرو خدا کا واسطہ ہے اسوقت سے ڈرو اور احتیاط کرو 🙏
آسٹریلیا نے چار دن میں 1000 سے چار دن میں چار کیس تک کا سفر صرف احتیاط سے طے کیا اور کچھہ نئیں۔ بس عمل کر کے دیکھو نتیجہ فورن آئے گا ورنہ رزلٹ بھیانک ہے۔ 
2005 کے زلزلے نے تو ایک جھٹکے سے مار دیا یہ تڑپا تڑپا کر مارے گا یہ خون کے آنسو رلائے گا ۔۔۔۔














Post a Comment

0 Comments