Main Menu Bar

پچھلے چودہ سو سال سے مسلمان لاحاصل سوالات کے جوابات تلاش کرنے اور بے

پچھلے چودہ سو سال سے مسلمان لاحاصل سوالات کے جوابات تلاش کرنے اور بے معنی قسم کے بحث و مباحثے میں پڑے ہوئے ہیں. رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم کو علم غیب تھا یا نہیں؟ وہ حاضر و ناظر ہیں یا نہیں؟ وہ قبر میں زندہ ہیں یا نہیں؟ وہ تشریف لاتے ہیں یا نہیں؟ فلاں کے پیچھے نماز ہو جائے گی یا نہیں؟ کون سا فرقہ جنت جائے گا، ان سب باتوں سے کیا فرق پڑتا ہے؟ آپ پانچ نمازیں تکبیر اولی کے ساتھ باجماعت پڑھتے رہیں کسی کو کوئی فرق نہیں پڑتا..

فرق تو اس بات سے پڑتا ہے کہ کون آپ کو غلام بنا کر حکومت کیے جا رہا ہے اور اس طرح سے آپ کے حقوق غصب کر رہا ہے کہ آپ کو خبر تک نہیں ہوتی۔ آپکے بنیادی حقوق کیا ہیں۔ آپکے بچوں کا مستقبل کیا ہے؟ کائنات کو کیسے مسخر کرنا ہے؟ کرونا، سیلاب اور زلزلہ جیسے اللہ کے امتحانات کو کیسے پاس کرنا ہے؟ کون IMF سے اتنے بڑے بڑے قرضے لے رہا ہے اور وہ رقوم کدھر جا رہی ہیں جبکہ ملک اور عوام کی حالت تو بد سے بد تر ہوتی جا رہی ۔ امیر کے بچے اور آپ کے بچے میں فرق کیوں ہے ؟؟ معیاری تعلیم ، علاج اور سہولتوں سے صرف ایک ہی طبقہ کیوں استفادہ کر رہا ہے ؟؟ ٹیکس ادا کرنے والوں کا کوئی حصہ کیوں نہیں اس میں ؟؟؟ نیز اقوام عالم میں  اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ پڑھی لکھی قوم کون ہے ؟کون ہے جو اپنا ورلڈ آرڈر چلا رہا ہے ؟دنیا کی معیشت پر کس کا قبضہ ہے؟کون ہے جس کے اشاروں پر پچاس اسلامی ممالک ناچ رہے ہیں؟؟؟
ماخوذ [سائرہ رُباب]
معذرت تصویر اس لئیے لگائی کہ کچھہ لوگ اخلاقی طور پر بہت اعلی ہیں۔ خیر ڈاکٹر مختلف طریقوں سے علاج کرتے ہیں 🙈🙊🙉














Post a Comment

0 Comments