Main Menu Bar

نچلی سطح پر بہت زیادہ کرپشن ہے، کرپشن میں ملوث افسر کو نوکری سے فارغ کر

رپورٹ : ملک طارق

نچلی سطح پر بہت زیادہ کرپشن ہے، کرپشن میں ملوث افسر کو نوکری سے فارغ کر دیا جائے گا، عمران خان

لاہور : وزیراعظم عمران خان نے صوبہ پنجاب کی صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں نچلی سطح پر بہت زیادہ کرپشن ہے، جو افسر بھی ملوث ہوگا، نوکری سے فارغ کر دیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے پولیس اور پٹوار کلچر ختم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اور بیوروکریٹس کو بہت زیادہ الاؤنسز دیئے، تنخواہوں بھی بہتر کر دیں، اب رزلٹ دیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس ہوا جس میں پنجاب بیوروکریسی اور پولیس افسران نے شرکت کی۔

وزیراعظم کا دوران خطاب کہنا تھا کہ جو غلط کام یا کرپشن کرے گا، اس پولیس افسر اور بیوروکریٹ کو فارغ کیا جائے گا۔ صوبہ پنجاب میں نچلی سطح پر بہت ہے، جسے ہر جگہ سے ختم ہونا چاہیے۔

انہوں نے حکم دیا کہ پنجاب میں تھانہ کلچر کو تبدیل جبکہ پولیس اور پٹوار کلچر سے کرپشن کو ختم کیا جائے۔ پنجاب کے تھانے کے معاملات کو بہتر بنائیں۔ 

ہم نے پولیس اور بیوروکریٹس کو بہت الاؤنسز دیئے، تنخواہیں بھی بہتر کر دیں، اب رزلٹ دیں۔ بیوروکریسی کو جو ٹاسک دیئے، اس پر عملدرآمد کرنا چاہیے۔

وزیراعظم نے بیوروکریسی اور پولیس افسران کو حکم دیا کہ لوگوں کیساتھ اچھے سلوک سے پیش آئیں، عوام کو جتنا ہو سکے ریلیف دیں۔ انہوں نے کورونا وائرس کیخلاف زبردست اقدام پر پنجاب حکومت اور بیوروکریسی کی تعریف کی۔













Post a Comment

0 Comments