Main Menu Bar

وزارت داخلہ پاکستان کے نئے قوانین کےمطابق نئے مواصلاتی قوانین کا اطلاق ہو چکا

ISB-MPR/NEWS
(ISLAMABAD)

وزارت داخلہ پاکستان کے نئے قوانین کےمطابق نئے مواصلاتی قوانین کا اطلاق ہو چکا ہے جن کے مطابق صارفین کی تمام کالز ریکارڈ کی جائیں گی۔ ان میں سیلولر فون کالز، وٹس ایپ کالز، ٹویٹر کالز، فیس بک کالز اور دیگر تمام سوشل میڈیا پر کی جانے والی کالز شامل ہیں۔ تمام تر میسجز اور کالز وزارت داخلہ کے سسٹم سے منسلک کی جا رہی ہیں۔ لہذا غیر ضروری میسجز  سے اجتناب کیا جائے۔
اپنے عزیز و اقارب رشتہ داروں اور دوستوں کو احتیاط کرنے کی تنبیہہ کریں۔ کوئی بھی انتشار پسندی، انتہا پسندی پر مبنی مزہبی، سیاسی، پوسٹس اور موجودہ حکومتی یا پرائم منسٹری ایشوز سے متعلقہ پوسٹس فارورڈ نہ کریں۔ پولیس کی جانب سے سائبر کرائم نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ہےجس کے مطابق سیاسی اور مزہبی بحث پر مبنی انتشار پسندی فرقہ واریت والے میسجز کرنا جرم ہے۔
اس پیغام کو اپنے تمام گروپس میں اور انفرادی طور پر بھی فارورڈ کریں کیونکہ سائبر کرائم قانون کی مد میں گروپ ایڈمنز بھی اپنے گروپ میں پوسٹ ہونے والی غیر قانونی ممنوعہ پوسٹس کے باعث مشکل کا شکار ہو سکتے ہیں۔
یہ نہایت سنجیدہ ایشو ہے اس پر خود بھی غور کریں اور عزیز و اقارب کو بھی عمل پیرا ہونے کی تلقین کریں ...













Post a Comment

0 Comments