Main Menu Bar

ایک بار ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان آرہی تھی، ہمارے ایک سینئر کولیگ نے لکھا...

 ایک بار ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان آرہی تھی، ہمارے ایک سینئر کولیگ نے لکھا...

"مغربی بھارت کی ٹیم آج پاکستان پہنچے گی"
اور اخبار کے ایک ایڈیشن میں ایسے ہی چھپ بھی گیا.
دراصل ان صاحب کی مصروفیات اور مشاغل اتنے زیادہ تھے کہ ان میں کرکٹ کی گنجائش ہی نہیں تھی.
اب عتیق رحمٰن
Attiq Rehman
صاحب کو شکایت ہے کہ Tucson نامی کار کا نام ساری قوم ٹکسن پڑھ رہی ہے حالانکہ درست تلفظ ٹوو سان ہے. سچی بات ہے کہ میں نے اب تک پڑھا نہیں تھا، لیکن پڑھتا تو ٹکسن ہی پڑھتا. کوئی اسے ٹوو سان کیوں پڑھے گا؟ وہ کار رکھنے والوں یا کاروں کے بزنس سے تعلق رکھنے والوں یا زیادہ سے زیادہ چند ہزار دوسرے لوگوں کو اس کا پتہ ہوگا.
غیر ملکی اجنبی ناموں کا درست تلفظ کسی کے بس کی بات نہیں. کتنے ہی حکمران یا دوسری اہم شخصیات اپنی مدت یا زندگی پوری کرگئیں لیکن ہمارے اخبارات میں ان کے نام پر اتفاق نہ ہوسکا.
مثلاً اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اوتھان، یوتھان، یوتھانٹ.... داگ ہیمرشولڈ، ڈاگ ہیمر شولڈ
روس کے خروشیف، خروشچیف، کوسیجن،کوسیگن،
فرانس کے متراں، متغاں
امریکا کے کسنجر، کسنگر
جرمنی کے گوئٹے، گوئیتھے
سعودی عرب کے عدنان خاشقجی، خشوگی
ترکی کے اردوان، ارودگن، اردوان
بعض نام ہماری کیسی دیسی زبان میں فحش ہوتے ہیں تو انہیں ہم جان بوجھ کر ذرا مختلف کرلیتے ہیں.
مسقط والا عمان، اردن والے عمان سے الگ کرنے کیلئے اومان لکھا جانے لگا ہے، حالانکہ کوئی جواز نہیں.


Post a Comment

0 Comments