Main Menu Bar

آج نامور ادیب ، محقق ، ماہر تعلیم ، پروفیسر حمید احمد خاں کی برسی ہے۔

 آج نامور ادیب ، محقق ، ماہر تعلیم ، پروفیسر حمید احمد خاں کی برسی ہے۔

وہ یکم نومبر 1903 کو لاہور میں پیدا ہوئے اور 22 مارچ 1974 کو وفات پائی۔
حمید احمد خاں مولانا ظفر علی خاں کے بھائی تھے۔ وہ ابھی چھ برس کے تھے کہ ان کے والد مولوی سراج الدین احمد خاں کا انتقال ہوگیا۔ ابتدائی تعلیم وزیر آباد میں حاصل کی۔ تحریک خلافت سے متاثر ہو کر حیدر آباد دکن چلے گئے ۔ بی۔اے کی ڈگری جامعہ عثمانیہ حیدر آباد سے اور ایم۔اے کی ڈگری گورنمنٹ کالج لاہور سے حاصل کی۔ بعد ازاں کیمبرج یونیورسٹی میں داخل ہوئے اور وہاں سے ’ایم۔لٹ‘ کی سند حاصل کی۔ اسلامیہ کالج لاہور میں انگریزی کے پروفیسر مقرر ہوئے اور پروفیسر محمد شریف کے مستعفی ہونے کے بعد پرنسپل ہوگئے۔ بعد میں پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر بنائے گئے۔ 1971ء میں مستعفی ہوگئے اور مجلس ترقی ادب کے ناظم مقرر ہوئے۔ غالب و اقبال کے مداح تھے۔ 1976ء میں آپ کے خطبات و مقالات کا مجموعہ ’’تعلیم و تہذیب‘‘ مجلس ترقیٔ اد ب کے زیر اہتمام شائع ہوا۔
1982 میں ڈاکٹر محمد احسان الحق نے ڈاکٹر فرمان فتح پوری کی نگرانی میں ان پر مقالہ لکھ کر کراچی یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔





Post a Comment

0 Comments