وقت آ گیا ہے کہ مسلمانوں کو مساجد میں کچھ تبدیلیاں کرنی چاہیں
بہت ہو چکا مساجد کے درودیوار کے رنگ و روغن پر، بیت الخلإ کے سنگ مرمر پر ، قمقموں فانوس و جھومر پر، اٸر کنڈیشن اور اٸر کولرز پر اور نفیس قالینوں پر خرچ
مگر اب وقت آ گیا ہے کہ ترجیحات بدل کر کچھ ضروری جگہوں پر بھی اپنا مال خرچ کیا کریں
مگر کیسے۔ ۔ ۔ ۔؟
چند تجاویز
1۔ مساجد کو صرف نماز پڑھنے کی ہی جگہ نہ بناٸیں بلکہ اسلامی کمیونٹی سنٹر کی طرز پر وہاں غریبوں کے کھانے کا انتظام موجود ہو
2۔ ڈپریشن میں الجھے لوگوں کی رہنمائی (counseling) ہو۔
3۔ لوگوں کے خاندانی جھگڑے سلجھانے کا انتظام ہو
4۔ مدد مانگنے والوں کی مناسب تحقیق کے بعد اجتماعی و انفرادی طور پر مدد کی جا سکے
5۔ اپنے گھروں کے فالتو سامان کو نادار افراد کیلیۓ عطیہ کرنے کی غرض سے مساجد کا ایک حصہ مخصوص ہو
6۔ آپسمیں رشتے ناتے کرنے کیلیۓ ضروری واقفیت کا موقع ملے
7۔ نکاح کا بندوبست سادگی کے ساتھ مساجد میں کیۓ جانے کو ترجیح دی جاۓ
8۔ قدرتی آفات سے ہونے والے نقصان کے ازالہ کیلیۓ اجتماعی کوششوں کا آغاز مساجد سے ہو
9۔ بڑی جامعہ مساجد سے ملحق مدارس میں دینی تعلیم کے ساتھ دنیاوی تعلیم کا بھی اہتمام ہو
10۔ ھماری مساجد میں ایک شاندار لاٸبریری ہو جہاں پر مکمل اسلامی و عصری کتب مطالعے کیلیۓ دستیاب ہوں
قوم میں باصلاحیت افراد کی کمی نہیں ان پڑھ یا کم لکھے پڑھے لوگوں کو اس کار خیر کیلیۓ استعمال کیا جا سکتا ہے
اپنے اندر عوامی فلاح و بہبود کی سوچ والے لوگ پیدا کریں
ان میں سے کوٸ بھی تجویز نٸ نہیں ہے ان تمام کاموں کی نظیر 1400 سال پہلے دور نبوی ﷺ کے مدینہ میں بھی ہوتے تھے
جیسے ہی ہم نے ان شاندار روایات کو چھوڑا ہم بربادی کی طرف بڑھتے چلے گیۓ اور چلے ہی جا رہے ہیں
خدا را
اب رک جاٸیں، سوچیں اور اپنی ترجیحات بدلیں۔
اللہ کریم ہمیں ان باتوں پر عمل کرنے کی توفیق عطاء فرماۓ تا کہ اسلامی معاشرہ اپنی اصل شکل میں قائم ہو اور ہماری آنے والی نسلیں بہترین انداز میں زندگی گذار سکیں
۔آمین
Dr.Azhar iqbal
Bahawalnagar
03007922331
"بات ہے سمجھنے کی" اس ویڈیو میں دو عالم دکھائے گئے ہیں ایک علامہ خادم حسین رضوی صاحب اور دوسرے مولانا طارق جمیل صاحب علامہ خادم حسین رضوی صاحب سے جو شخص سلام لینے کے لیے آیا آپ نے اس سے سلام بھی لیا اور آپ کے پاس کچھ کھانے والی چیز تھی آپ نے اس بھائی کو بھی دی اور اسی ویڈیو میں دوسری جانب مولانا طارق جمیل جن کو ایک بھائی سلام کرنے کے لیے آئے لیکن انہوں نے ہاتھ ملانا تک گوارا نہیں کیا اور اس بھائی سے سلام نہیں لیا ۔ میرا کام تھا آپ تک بات کو پہنچانا سمجھنا نا سمجھنا آپ کا کام ہے ۔ غور سے دیکھو اور بات کو سمجھنے کی کوشش کریں فرقہ واریت سے ہٹ کر اسلام سیکھنے کے لیے سچے علماء کے پاس جائیں سچے علماء کے بیانات سنیں شکریہ اللّٰہ تعالیٰ مجھے اور آپ سب کو سچا پکا مسلمان بننے کی توفیق عطا فرمائے ۔ 💚نماز قائم کرو 💚 تحریر : "فہد مرتضیٰ بھٹی"
حضرت نظام الدین اولیاء رحمتہ اللہ تعالی علیہ
ہنوز دلی دور است
اچانک حالات نے ایک اور کروٹ لی۔بظاہر سلطان غیاث الدین تغلق، حضرت نظام الدین اولیاءؒ کے دلائل سے مطمئن ہو گیا تھا اور اس نے سماع کے انعقاد پر کوئ پابندی عائد نہیں کی تھی مگر درپردہ وہ حضرت محبوب الہی ؒ سے خوش نہیں تھا۔
اس ناخوشی کے دو اسباب ہو سکتے ہیں:
ایک تو یہ کہ حضرت نظام الدین اولیاءؒ دربار سلطانی میں تشریف نہیں لاتے تھے
دوسرے یہ کہ قطب الدین مبارک شاہ کی طرح سلطان غیاث الدین تغلق کے ذہن میں یہ بات بیٹھ گئ تھی کہ کہیں حضرت محبوب الہی ؒ کی یہ مقبولیت اس کے اقتدار کے لیے خطرہ نہ بن جاۓ۔
سلطان غیاث الدین تغلق نے یہ فیصلہ کر لیا کہ حضرت محبوب الہی ؒ کو حکومت سے دور کردیا جاۓ،اس نے حضرت نظام الدین اولیاءؒ کے نام ایک قہر نامہ تحریر کیا:
"نظام الدین! اب تمہارا وجود میرے لیے ناقابل برداشت ہے،میں تمہیں حکم دیتا ہوں کہ میری سلطنت کی حدود سے بلاتاخیر نکل جاؤ،میں دشمنوں کی سرکوبی کے لیے لکھنوتی جارہا ہوں،میری یہ جنگی مہم دو ماہ میں سر ہو جاۓ گی،میں بس تمہیں اتنی مہلت دے سکتا ہوں کہ جب میرے قدم تغلق آباد (دہلی) کی زمین پر پڑیں تو خدام مجھ سے کہیں کہ حکم شاہی کی تعمیل میں نظام الدین اپنے فاقہ مست درویشوں کو لے کر کہیں اور چلے گۓ ہیں۔ جو لوگ مجھے جانتے ہیں ،انہیں خوب اندازہ ہے کہ میں اپنے احکام کی تعمیل کے سلسلے میں کس قدر سخت گیر ہوں۔میرے کسی حکم کو ٹالا نہیں جاسکتا۔اگر میرے دہلی پہنچنے تک تم نے اور تمہارے عقیدت مندوں نے یہ علاقہ خالی نہیں کیا تو میں تم سب کو عبرت ناک سزا دوں گا جسے اہل دنیا قیامت تک یاد رکھیں گے۔"
جب خواجہ اقبالؒ یہ قہر نامہ پڑھ چکے تو حاضرین مجلس میں شدید وحشت و اضطراب پھیل گیا۔
"آخر کون سی بات ہے جس نے تمہارے ہوش و حواس اور چہرے کی رونق چھین لی ہے۔"
حضرت نظام الدین اولیاءؒ نے اپنے مریدوں اور عقیدت مندوں کو مخاطب کرتے ہوۓ فرمایا:
"ماضی میں بھی ایسا ہوتا رہا ہے اور آئندہ بھی ایسا ہوتا رہے گا۔حکمران وقت اپنی روش نہیں بدلیں گے اور یہ بندہ عاجز بھی اپنی عادت ترک نہیں کرے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس گستاخانہ تحریر پر ایک نظر کی اور پھر خواجہ اقبالؒ سے فرمایا:
"میرا قلم دوات لاؤ۔"
یہ بڑا عجیب حکم تھا اور اہل مجلس سکتے کے عالم میں بیٹھے ہوۓ تھے۔
قلم اور دوات پیش کیے گۓ۔
اگرچہ حضرت محبوب الہی ؒ کا یہ معمول تھا کہ جب کسی خط کا جواب دینا ہوتا تو آپؒ خواجہ اقبالؒ یا کسی دوسرے مرید کو حکم دیتے اور وہ آپؒ کی زبان مبارک سے ادا ہونے والے الفاظ کاغذ پر منتقل کردیتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مگر اب کی بار حضرت نظام الدین اولیاءؒ کا انداز ہی کچھ اور تھا۔آپؒ نے حکم سلطانی کو زمین پر رکھا اور پھر تغلق کے قہر نامے کی پیشانی پر یہ مختصر الفاظ تحریر فرما دیئے:
"ہنوز دلی دور است۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔(ابھی دلی دور ہے)۔"
اس زمانے کے دستور کے مطابق شہنشاہ کے حکم نامے کی پیشانی پر جواب تحریر کرنا انتہائ گستاخی اور سنگین جرم سمجھا جاتا تھا۔
پھر جب شاہی قاصد حضرت نظام الدین اولیاءؒ کا جواب لے کر سلطان کی خدمت میں حاضر ہوا تو سلطان غیاث الدین تغلق چند لمحوں کے لیے ساکت رہ گیا۔
اس کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ ایک درویش بے سرو ساماں ۔والئ ہند کے حکم کو اس طرح نظر انداز کردے گا،پھر اس نے شدید عالم غضب میں اپنے امراء کو مخاطب کر کے کہا:
"شیخ نظام الدین اب میرے قہر سے نہیں بچ سکیں گے۔میں عنقریب انہیں بتاؤں گا کہ دلی مجھ سے دور نہیں بلکہ میرے ہمیشہ میرے قدموں کے نیچے رہتی ہے۔"
سلطان غیاث الدین تغلق دہلی کی حدود سے نکلا اور تیز رفتاری کے ساتھ یلغار کرتا ہوا لکھنوتی پہنچا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بلآخر سلطان غیاث الدین تغلق کا دامن کئ فتوحات سے بھرا ہوا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور اب وہ تسخیرات اور سیم و زر کا انبار لیے ہوۓ برق رفتاری کے ساتھ دہلی کی طرف بڑھ رہا تھا،مگر اسے یہ نہیں معلوم تھا کہ سلطان کی موت اسے دہلی کی طرف کھینچے لیے جارہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جب ولی عہد سلطنت شہزادہ محمد تغلق نے اپنے باپ کی آمد کی خبر سنی تو وہ دہلی کی حدود سے باہر نکلا اور اس نے انوکھے انداز سے استقبال کرنے کے لیے افغان پور کے نزدیک ایک نیا محل،محض تین دن میں تعمیر کرایا اور شہزادہ چاہتا تھا کہ سلطان غیاث الدین تغلق یعنی اس کا باپ اسی محل میں رات گزارے۔سلطان غیاث الدین تغلق بیٹے کی اس پرجوش محبت سے بہت خوش ہوا اور اس کا دل رکھنے کے لیے والئ ہند نے محل میں شب بسری کا ارادہ کر لیا۔
حضرت امیر خسروؒ کو دربار شاہی کے ایک معزز رکن ہونے کے باعث سلطان کی افغان پور کے محل میں آمد کی خبر مل چکی تھی۔
اگر اصولی طور پر دیکھا جاۓ تو سلطان غیاث الدین تغلق ددہلی کے مضافات میں داخل ہو چکا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مگر حضرت محبوب الہی ؒ مسلسل یہی فرما رہے تھے:
"ہنوز دلی دور است۔"
حضرت نظام الدین اولیاءؒ کا یہ اطمینان قلب آپؒ کی شان قلندری کا مظہر تھا۔مگر مریدین اور خدام اس حقیقت کو سمجھنے سے قاصر تھے اور ان کی آنکھیں پس پردہ دیکھنے کی صلاحیت سے محروم تھیں۔
اس لیے ان کا پریشان ہونا انسانی فطرت کے عین مطابق تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حضرت امیر خسروؒ کچھ دیر تک خاموش بیٹھے رہے اور پھر پیرو مرشد ؒ کے ہاتھ پکڑ کر رونے لگے:
سیدی ؒ! یہ غلام فرمودہ شیخ ؒ پر لب کشائ کی جرات نہیں رکھتا مگر اب دلی زیادہ دور نہیں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔"
اہل مجلس نے دیکھا کہ حضرت امیر خسروؒ زاروقطار رو رہے تھے۔
آخر حضرت نظام الدین اولیاءؒ کے ہونٹوں کو جنبش ہوئ۔
"اچھا خسرو ! تم یوں نہیں مانو گے۔ یقینا نہیں مانو گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مگر تم بھی کیا کر سکتے ہو کہ لوح محفوظ پر یہی رقم ہو چکا ہے۔"
اس کے بعد حضرت نظام الدین اولیاءؒ نے اپنے خادم خاص کو ایک تربوز لانے کا حکم دیا۔جب تربوز لایا گیا تو آپؒ نے اسے ایک خوان میں رکھ کر سرخ کپڑے سے ڈھانپ دینے کے لیے فرمایا۔
جب خوان تیار ہو گیا تو حضرت محبوب الہی ؒ نے حضرت امیر خسروؒ کو حکم دیتے ہوۓ فرمایا:
"اسے سید احمد بہارؒ کے پاس لے جاؤ۔سلام پیش کرنے کے بعد عرض کرنا کہ یہ خوان نظام الدین نے آپؒ کے ملاحظے کے لیے بھیجا ہے۔"
(سید احمد بہار شاہؒ ایک عجیب و غریب بزرگ گزرے ہیں۔گردش ماہ و سال نے ان کے حالات زندگی پر گہرہ پردہ ڈال دیا ہے،اس لیے پتہ نہیں چلتا کہ سید ؒ کہاں سے آۓ تھے اور ان کا عارفانہ مقام کیا ہے؟پھر بھی سید احمد بہارؒ کے منصب ولایت کو سمجھنے کے لیے اتنا کافی ہے کہ وہ حضرت نظام الدین اولیاءؒ کا بےحد احترام کرتے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سید احمد بہارؒ زندگی بھر ایک عجیب کام کرتے رہے جس کے رمز کو اللہ تعالی جانتا ہے یا اولیاءکرامؒ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپؒ نماز فجر ادا کرنے کے بعد اپنے ہاتھوں سے مٹی تیار کرتے تھے پھر دن بھر اس مٹی سے ایک دیوار بناتے تھے،مغرب کی اذان تک سید ؒ کا یہ عمل جاری رہتا تھا اور پھر جیسے ہی نماز کا وقت آتا،سید ؒ اس دیوار کو ڈھا دیتے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔برسوں سے سید احمد بہارؒ کا یہی عمل تھا۔)۔
حضرت امیر خسروؒ شام کے وقت سید احمد بہارؒ کی خدمت میں حاضر ہوۓ۔آپؒ حسب معمول دیوار اٹھانے میں مصروف تھے ،خسروؒ کو دیکھتے ہی آپؒ نے اپنا کام روک دیا اور بے اختیار فرمانے لگے:
"خسرو!تمہارے شیخ ؒ کیسے ہیں؟"
حضرت امیر خسروؒ نے پیرومرشد ؒ کی خیریت بیان کی اور وہ خوان پیش کردیا جو سرخ کپڑے سے ڈھکا ہوا تھا۔
سید احمد ؒ نے ایک نظر اس خوان کو دیکھا اور جیسے ہی سرخ کپڑے پر آپؒ کی نگاہ پڑی ،چہرہ مبارک کا رنگ متغیر ہو گیا،
حضرت امیر خسروؒ نے اس تبدیلی کو شدت سے محسوس کیا۔
سید احمد بہارؒ چند لمحوں کے لیے وحشت زدہ سے نظر آنے لگے تھے،پھر جب یہ رنگ وحشت گزر گیا تو آپؒ پرسکون ہو گۓ اور ایک عجیب سے لہجے میں حضرت امیر خسروؒ کو مخاطب کرکے فرمانے لگے:
"تمہارے شیخ ؒ بھی خوب ہیں۔جب کسی کو تاج پہناتے ہیں تو اپنے ہاتھ سے پہناتے ہیں۔اور جب جنازہ اٹھانے کا وقت آتا ہے تو ہم سے کہتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مگر کیا کریں؟ان کا حکم تو ماننا ہی پڑے گا کہ وہ محبوب الہی ؒ ہیں۔"
اس کے بعد سید احمد بہارؒ نے مغرب کی نماز ادا کی ،آج خلاف معمول سید ؒ نے اس کچی دیوار کو برقرار رہنے دیا،پھر بہت دیر تک خاموش بیٹھے کچھ پڑھتے رہے۔
حضرت امیر خسروؒ با ادب کھڑے تھے۔
یکایک خسروؒ نے دیکھا کہ سید احمد ؒ کے چہرے پر غیظ و جلال کا رنگ ابھر آیا،پھر سید احمد ؒ کھڑے ہوۓ،سامنے رکھے ہوۓ خوان کا کپڑا ہٹایا اور تربوز اٹھا لیا،سید ؒ کی یہ کیفیت دیکھ کر حضرت امیر خسروؒ کے جسم پر لرزہ طاری ہو گیا۔
پھر سید احمد بہارؒ کے دونوں ہاتھ فضا میں بلند ہوۓ اور آپؒ نے تربوز اٹھا کر دیوار پر مار دیا۔
حضرت امیر خسروؒ نے سنا۔سید احمد ؒ انتہائ غضب کے عالم میں فرما رہے تھے:
"برسر تغلق۔"
(تغلق کے سر پر۔)۔
کہنے والے کہتے ہیں کہ اسی وقت شہزادہ محمد تغلق کے تعمیر کردہ محل کی چھت سلطان کے سر پر گر پڑی اور وہ اس کے ملبے تلے دب کر ہلاک ہو گیا۔
پھر جب سلطان کی موت کا چرچا عام ہوا تو اراکین سلطنت اور اہل شہر خوف سے کانپ اٹھے۔یک بیک ان کی سماعت میں حضرت نظام الدین اولیاءؒ کے یہ تاریخ ساز الفاظ گونجنے لگے:
"ہنوز دلی دور است۔"
حضرت محبوب الہی ؒ کا یہ قول اردو اور فارسی زبانوں میں ایک ضرب المثل کی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔
سلطان کی موت کے بہت سے اسباب تاریخ میں بیان کیے گۓ ہیں لیکن سب سے معتبر سبب حضرت نظام الدین اولیاءؒ کی دل آزاری تھی
(اللہ کے دوست کی دل آزاری ایک قیامت ہے۔)
Dr.Azhar Iqbal Ch
Ph.D.
Principal.
The JIPPSS.
SAHAB DIN HOSPITAL.
Bahawalnagar. . .
03007922331.03007922331

حضرت اویس قرنی ایک سچےعاشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
مولاناپیراکرام اللہ عارفی
مہتمم جامعۃ العارف بہاولنگر
حضرتِ اویس قرنی رضی اللہ عنہ حضور نبی پاک صل اللہُ علیہ وسلم کى زیارت نہیں کر سکے لیکن دل میں حسرت بہت تھى کے حضور کا دیدار کر لوں...
بوڑھى ماں تھی اور انھی کى خدمت آپ کو حضور کے دیدار سے روکے ہوئے تھى...
ادھر حضور یمن کى طرف رُخ کر کے کہا کرتے تھے کے مجھے یمن سے اپنے یار کى خوشبو آ رہی ہے ایک صحابی نے عرض کی حضور آپ اُس سے اتنا پیار کرتے ہیں اور وہ ہے کہ آپ سے ملنے بھى نہیں آئے تو آپ ﷺ نے فرمایا کہ اُس کى بوڑھى اور نابینی ماں ہے جس کی اویس بہت خدمت کرتا ہے اور اپنی بوڑھی ماں کو وہ تنہا چھوڑ کر نہیں آ سکتا۔
آپ ﷺ نے حضرت عمرؓ اورحضرت علیؓ سے فرمایا کہ تمہارے دورمیں ایک شخص آئے گا جس کا نام ہو گا اویس بن عامر، قد ہو گا درمیانہ، رنگ ہو گا کالا، اور جسم پر ایک سفید داغ ہو گا۔ جب وہ آئے توتم دونوں اس سے دعا کرانا کیونکہ اویس نے ماں کی ایسی خدمت کی ہے جب بھی وہ دعا کے لیے ہاتھ اٹھاتا ہے تو اللہ اس کی دعا کبھی رد نہیں کرتا۔
حضرت عمر دس سال خلیفہ رہے ہر سال حج کرتے اوراس موقعہ پر حضرت اویس قرنی کو تلاش کرتے لیکن انہیں اویس نہ ملتے۔ ایک دفعہ حضرت عمر نے سارے حاجیوں کو میدان عرفات میں اکٹھا کر لیا اور کہا کہ تمام حاجی کھڑے ہو جائیں پھر فرمایا کہ سب بیٹھ جاؤ صرف یمن والے کھڑے رہو ۔ پھر فرمایا کہ یمن والے سارے بیٹھ جاؤ صرف قبیلہ مراد والےکھڑےرہو پھر فرمایا مراد والے سب بیٹھ جاؤ صرف قرن والے کھڑے رہو تو صرف ایک آدمی بچا . حضرت عمر نے فرمایا کہ تم قرنی ہو تو اس شخص نے کہا جی ہاں میں قرنی ہوں توحضرت عمر نے کہا کہ اویس کوجانتے ہو؟ تو اس شخص نے کہا کہ ہاں جانتا ہوں وہ تو میرے سگے بھائی کا بیٹا ہے۔ آپ نے پوچھا کہ اویس ہے کدھر؟ تو اس شخص نے کہا کہ وہ عرفات گیا ہے اونٹ چرانے، آ پ نے حضرت علی ؓ کو ساتھ لیا اورعرفات کی طرف دوڑ لگائی جب وہاں پہنچے تو دیکھا کہ اویس قرنی درخت کے نیچے نمازپڑھ رہے ہیں اور اونٹ چاروں طرف چررہے ہیں۔ آپ دونوں آکربیٹھ گئے اور حضرت اویس قرنی کی نمازختم ہونے کا انتظار کرنے لگے۔ جب حضرت اویس نے سلام پھیرا توحضرت عمر نے پوچھا کون ہو بھائی؟تو حضرت اویس قرنی نے کہا میں اللہ کا بندہ، تو حضرت عمرؓ نے کہا کہ سارے ہی اللہ کے بندے ہیں لیکن تمھارا نام کیا ہے؟ تو حضرت اویس نے کہا کہ آپ کون ہیں؟ حضرت علی ؓ نے کہا کہ یہ امیرالمومنین عمربن خطاب ہیں اورمیں علی بن ابی طالب ہوں۔
حضرت اویس کایہ سننا تھا کہ وہ تھرتھر کانپنے لگے اور کہا کہ جی میں معافی چاہتا ہوں میں نے آپ کوپہچانا نہیں تھا میں تو پہلی دفعہ حج پر آیا ہوں۔ حضرت عمر ؓ نے کہا کہ تم اویس ہو؟ تو انہوں نے کہا ہاں میں ہی اویس ہوں۔ حضرت عمرؓ نے کہا کہ ہاتھ اٹھاؤ اور ہمارے لیے دعاکرو وہ رونے لگے اور کہاکیا میں دعا کروں؟ آپ لوگ سردار اور میں نوکر آپ کا توحضرت عمرنے کہا کہ ہاں اللہ کے نبی ؐ کا حکم تھا کہ اویس جب بھی آئے تو اس سے دعا کروانا۔ پھر حضرت اویس قرنی نے دونوں کے لیے دعا کی۔
آپ ﷺ نے فرمایا کہ جب لوگ جنت میں جا رہے ہوں گے تو حضرت اویس قرنی بھی چلیں گے اس وقت اللہ تعالیٰ فرمائیں گے کے باقیوں کو جانے دو اور اویس کو روک لو اس وقت حضرت اویس قرنی ؓ پریشان ہوجائیں گے اور کہیں گے کہ اے باری تعالی آپ نے مجھے دروازے پرکیوں روک لیا تو اللہ تعالی ٰ فرمائیں گے کہ پیچھے دیکھو جب پیچھے دیکھیں گے توپیچھے کروڑوں اربوں کی تعداد میں جہنمی کھڑے ہوں گےتو اس وقت اللہ فرمائے گا کہ اویس تیری ایک نیکی نے مجھے بہت خوش کیا ہے'' ماں کی خدمت''تو انگلی کا اشارہ کرجدھرجدھرتیری انگلی پھرتی جائے گی میں تیرے طفیل ان کوجنت میں داخل کرتا جاؤں گا۔
سبحان اللہ ۔
میری ماں میری جنت۔
یا اللہ ہمیں بھی والدین کی خدمت کرنے والا بنا دے آمین آمین
اور جن کے والدین یا ان میں سے ایک نہیں ان کو اپنے والدین کے لیے صدقہ جاریہ بنا دے آمین ثمہ آمین یا رب العالمین
ثواب کی نیت سےآگےشیئرکردیں
0 Comments