Main Menu Bar

زندگی میں نہ کوئ تقریر کی, نہ کوئ تبلیغ کی, نہ گلے پھاڑ پھاڑ کر نفرتوں کے درس

زندگی میں نہ کوئ تقریر کی, نہ کوئ تبلیغ کی, نہ گلے پھاڑ پھاڑ کر نفرتوں کے درس دئیے, نہ کوئ سیاسی پارٹی بنائ, نہ گارڈز کے ساتھ بڑی گاڑیوں سے اُتر کر مذہب کو بیچا, نہ کوئ فتوے دئیے, نہ مُرید, نہ گدیاں, نہ چادراں, نہ تعویز, نہ دھاگے, نہ حلوے, نہ جلوے, نہ ڈھول, نہ دھمال, نہ فرقے, نہ بدعت, نہ واجب, نہ چِلے, نہ جُبے, نہ بکرے, نہ طوطے, نہ ہرا, نہ کالا, نہ نوری, نہ سیندوری, نہ دم, نہ پھونک, نہ مقلد, نہ غیر مقلد, نہ ثقہ, نہ غیر ثقہ, نہ مکروہ, نہ ثواب, نہ گناہ, نہ کذاب, نہ پکا کافر, نہ کچا مسلمان, نہ جہنمی, نہ کوئ جلسہ جلوس اور نہ عشق کے راگ الاپے. بس کر کے دکھایا؛ خدمت کی, وہ بھی کسی خاص مذہب یا فرقے کی نہیں, بلکہ 'اِنسانیت' کی اور اُن اِنسانوں میں مسلم, ہندو, سکھ, عیسائ سب تھے. عجیب شخص تھا...اِنسانیت کی بات کرتا تھا. لا وارثوں کے وارث حضرت عبدالستار ایدھی رحمتہ اللہ علیہ کو اِنسانیت کا سلام!


Post a Comment

0 Comments